Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارمیلا ماتونڈکر نے محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کی

Updated: September 25, 2024, 8:19 PM IST | Mumbai

ارمیلا ماتونڈکر نے اپنی شادی کے ۸؍سال بعد مبینہ طور رپ اپنے شوہر بزنس مین محسن اختر میر سے علاحدگی کی درخواست دی ہے۔ خیال رہے کہ ۸؍ سال قبل ارمیلا ماتونڈکر اورمحسن اختر میر کی شادی ہوئی تھی۔

Urmila and Mohsin Akhtar Mir. Photo: INN
ارمیلا اور محسن اختر میر۔ تصویر: آئی این این

ارمیلا ماتونڈکرنے اپنی شادی کے ۸؍ سال بعد  مبینہ طور پر اپنےشوہر بزنس مین محسن اختر میر سے طالق کیلئے درخواست دی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نے اپنی شادی کو ختم کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔تاہم، ان کے اس عمل کی مخصوص وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق یہ طلاق ’’آپسی سمجھوتے‘‘ کی بناءپر نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: کولڈ پلے: کرس مارٹن اور دپیکا پڈوکون کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

ذرائع کے مطابق ’’درست طریقے سے نظر ثانی کرنے کے بعدارمیلا نے محسن اختر میر سے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
خیال رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر میر کی شادی ۴؍ فروری ۲۰۱۶ء کو ہوئی تھی۔ان کی بین المذاہبی شادی اور ان کے درمیان ۱۰؍ سال کافاصلہ میڈیا اورعوام کی توجہ کا مرکزبنا تھا۔تاہم، انہوں نے عوام میں اپنے اثر و رسوخ اور کبھی کبھار سوشل میڈیا پوسٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ تقریباً ایک دہائی پر مبنی یہ رشتہ ختم ہونے والا ہے۔
ارمیلا ماتونڈکر کے بارے میں بہت سے لوگ جانتے ہیں لیکن ان کے شوہر محسن اختر میر کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ محسن اختر میر ایک بزنس مین اور ماڈل ہیں جن کا تعلق کشمیر سے ہے۔وہ بالی ووڈکےڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھانجی کی شادی میں ارمیلا ماتونڈکر سے ملے تھے۔ان کی شادی میں بہت کم افراد نے شرکت کی تھی جن میں منیش ملہوترہ بھی شامل ہیں۔ نکاح کے بعد انہوں نے گولڈن ٹیمپل، امرتسر کا دورہ کیا تھا۔فی الحال ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر میر نے اپنی طلاق کی رپورٹس پر کوئی بیان نہیں دیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK