Updated: January 30, 2026, 12:00 PM IST
| Washington
امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف منفرد احتجاج کرتے ہوئے شہری پاسپورٹ ماتھے پر چسپاں کرکے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر سیلفیز کا سیلاب سا آگیا، یہ احتجاج امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئیس) کے آپریشنز کے خلاف بڑھتے خوف کا اظہار ہے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی ای سی ) کے خلاف انوکھا احتجاج۔ تصویر: ایکس
امریکہ بھر میں لوگ اپنے ماتھے پر امریکی پاسپورٹ چپکا کر عوامی مقامات پر چلنے کی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں۔ یہ انوکھا احتجاج امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی ای سی ) کے آپریشنز کے خلاف بڑھتے خوف کا اظہار ہے۔ویڈیوز میں افراد کو روزمرہ کے کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے ماتھے پر چسپاں پاسپورٹ صاف نظر آ رہے ہیں۔ بہت سے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ عمل شہریت کے ثبوت کیلئے پیشگی طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ اگر محکمہ کے ایجنٹوں نے روکا یا پوچھ تاچھ کی تو ثبوت موجود ہو۔ تاہم ایک شخص جس نے خود کو سابقہ غیرقانونی تارک وطن بتایا اور جس کی جڑیں میکسیکو سے ہیں، نے ایکس پر اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کی جس میں پاسپورٹ اور دیگر شناختی دستاویزات نمایاں نظر آرہی تھیں۔ امریکی پاسپورٹ کے علاوہ تصویر میں’’ میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ کی ٹوپی، اس کی پیدائشی سند اور امریکی پرچم بھی دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’میں روزانہ اس طرح ملازمت کے دروان ڈرائیو کرتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکی صدر کی نفرت انگیز تقریر حملے کا سبب بنی: الہان عمر
اگرچہ امریکی شہریوں کے لیے ملک کے اندر اپنا پاسپورٹ رکھنا لازمی نہیں ہے، لیکن بہت سے افراد آئی سی ای کے طریقوں کے بارے میں عوامی مباحثوں اور غلط معلومات کا جواب دے رہے ہیں۔ منیسوٹا میںہزاروں آئی سی ای، بارڈر پیٹرول اور ڈی ایچ ایس کے ایجنٹوں کی ٹوئن سٹیز میں تعیناتی کے بعد سے مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری مظاہرے اور تصادم جاری ہیں۔ ریاستی اور مقامی لیڈر اس کے خلاف استعمال کی جانے والی کارروائی پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وائٹ ہاؤس بارڈر، زار ٹوم ہومن کو تعینات کیا ہے۔