کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہےجس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ کرینہ اور سیف دونوں بالی ووڈ کےسب سےفٹ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: September 02, 2022, 12:22 PM IST | Agency | Mumbai
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہےجس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ کرینہ اور سیف دونوں بالی ووڈ کےسب سےفٹ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہےجس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ کرینہ اور سیف دونوں بالی ووڈ کےسب سےفٹ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا ہے کہ ان کے فٹ رہنے کی وجہ نہ صرف جم میں ورزش یا یوگا ہے بلکہ ان کا کھیلوں سے لگاؤ بھی ہے۔
کرینہ نے لکھا - شوہر کے ساتھ پیر کو کچھ کھیل
اس تازہ ترین ویڈیومیں کرینہ کپور(۴۱) اور ۵۲؍سالہ سیف علی خان بیڈمنٹن کھیلتےنظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا ہے – شوہرکےساتھ پیر کے روز کھیل… برا نہیں ہے۔ اسی پوسٹ میں انہوں نے اپنی دوست امریتا اروڑا کو بھی ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے - امو، کیا تم گیم کے لیے تیار ہو؟
سوہا علی خان نے کرینہ کے ویڈیو پر تبصرہ کیا
کرینہ کے اس پوسٹ پر ان کی بھابھی سوہا علی خان نےتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں امریتا اروڑہ کے بارے میں نہیں جانتی لیکن میں ضرور تیارہوں۔
امریتا اروڑا نے کرینہ سے کیا کہا؟
امریتا اروڑا نےکرینہ کو جواب دیتے ہوئے کہا،’’ہا ہا ہا، تم ہمارےساتھ کھیل سکتی ہو کرینہ۔‘‘ اس ویڈیوپرجہاں بہت سے مداح اداکاروں کی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کئی کی نظریں پیچھے ان کے بنگلے پر بھی جمی ہوئی ہیں۔
’لال سنگھ چڈھا‘بائیکاٹ کے رجحان کا شکار
ان دنوں کرینہ کپور اپنی حالیہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے تعلق سےموضوع بحث ہیں۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم بائیکاٹ کے رجحان کا شکار ہو گئی ہےجس کی وجہ سےباکس آفس پر اتنی کمائی نہیں کر سکی جس کی توقع تھی۔