Inquilab Logo Happiest Places to Work

کارتک آرین کے ویڈیو پر تبصرہ کرکے ودیا بالن نے ’بھول بھلیاں‘ یاد دلائی

Updated: June 02, 2025, 11:39 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن نے اداکار کارتک آرین کےان فلائٹ ویڈیو پر دلچسپ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کارتک آرین نے حال ہی میں ایک فلائٹ سے ایک مزیدار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

Vidya Balan and Kartik Aaryan. Picture: INN
ودیا بالن اور کارتک آریان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن نے اداکار کارتک آرین کےان فلائٹ ویڈیو پر دلچسپ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کارتک آرین نے حال ہی میں ایک فلائٹ سے ایک مزیدار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں وہ ایک ایئر ہوسٹس سے ملتے ہیں جو ہر طرح سے انہیں ودیا بالن کی یاد دلاتی ہے۔ نام سے لے کر آواز اور زبردست ہنسی تک! موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کارتک کیمرے کی طرف دیکھ کر مذاق میں کہتے ہیں، ’ہائے ودیا، بہت دنوں بعد... یہ کارتک ہے، ‘ اور ایئر ہوسٹس بھی اسی انداز میں جواب دیتی ہیں، ’ہائے ودیا... یہ ودیا ہے!‘ لیکن اصل بازی ودیا بالن نے اپنے شاندار ردعمل سےمار لی۔ انہوں نے کہا، ’بچ کے رہنا #روح بابا...، میں ہر جگہ ملوں گی! @کارتک آرین‘ یہ ایک دم چٹکیلا، ڈراؤنا اور مزیدار جواب تھا جو فلم بھول بھلیا فرنچائز سے ان کے بھوتیا کردار منجولیکا کی یاد دلاتا ہے۔ مداح اس مزیدار نوک جھونک کو کافی پسند کررہے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK