Inquilab Logo

کپڑوں کے تعلق سے میری اپنی کی کوئی پسند نہیں تھی : ودیا بالن

Updated: July 28, 2021, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ نے کہا کہ وہ دوسری ہیروئنوں کو دیکھ کر ان کے جیسا انداز اپناتی تھیں لیکن اس میں انہیں کبھی اطمینان نہیں ملا

Vidya Balan.Picture:INN
ودیا بالن۔تصویر: آئی این این

داکارہ ودیا بالن کا شمار ان بالی ووڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں فلم انڈسٹری میں اکثر اپنے وزن، قد اور رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بہرحال ماضی میں ودیا بالن اپنے لباس کی پسند کے حوالے سے مطمئن نہیں رہیں۔ وہ بالی ووڈ کی دوسری اداکاراؤں کے لباس سے متاثر ہوا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری اداکاراؤ ںکو دیکھ کرکپڑے پہننے  کے بعد وہ خود کو بے وقوف سمجھتی تھیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ’’ میں  نے جب شوبز انڈسٹری میںقدم رکھا تھاتب کپڑوں کے تعلق سےمیری اپنی کوئی پسند نہ تھی، میں دوسری اداکاراؤں کی ڈریسنگ سے متاثر ہوکر  ان کے جیسا انداز اپنایاکرتی تھی مگر مجھے بہت جلد یہ احساس ہوگیا کہ میں ایک بےوقوف ہوں، دوسری اداکاراؤں کی طرح کپڑے پہن کر اطمینان نہیں ملتا تھا۔‘‘ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میری پسند ساڑھی پہننا ہے اور میں نے تب فیصلہ کرلیا کہ اب زیادہ تر ساڑھی ہی پہنوں گی۔اپنے فیصلے کو آزادانہ قرار دیتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ لوگوں کے پاس آپ کی تعریف کرنے کے سوائے کوئی چارہ نہیں ہونا چاہئے، ماضی میں میرے پاس دو ہی راستے تھے، ایک یہ کہ میں پوری زندگی دوسروں کی طرح بننے کی خواہش میں گزار دوں یا پھر خود سے ایسی بن جاؤں کہ لوگ تعریف کریں۔ودیا بالن کو آخری مرتبہ فلم ’شیرنی‘ میں دیکھا گیا۔ یہ فلم جانوروں کے تحفظ سے متعلق ہے جس میں اداکارہ نے ایک فارسٹ آفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK