Inquilab Logo

جولائی میں وِدّیا بالن کی ’شکنتلا دیوی‘ ریلیز ہوگی

Updated: July 12, 2020, 11:13 AM IST | Agency | Mumbai

وِدّیا بالن کی آنے والی فلم ’شکنتلا دیوی‘ ۳۱؍ جولائی کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔

Shakuntala Devi - Pic : INN
شکتنلا دیوی ۔ تصویر : آئی این این

وِدّیا بالن کی آنے والی فلم ’شکنتلا دیوی‘ ۳۱؍ جولائی کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔
 وِدّیا بالن کی فلم شکنتلا دیوی‘ پہلے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیما گھر بند ہونے کے سبب یہ فلم ’او ٹی ٹی پلیٹ فارم‘ پر ریلیز کی جارہی ہے۔
  وِدّیا نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فلم ۳۱؍ جولائی کو ایمیزون پرائم پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
 فلم ’شکنتلا دیوی‘ میں وِدّیا بالن عالمی سطح پر مشہور ریاضی کی باصلاحیت شکنتلا دیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ شکنتلا دیوی کو انسانی کمپیوٹر بھی کہا جاتا تھا۔  اس فلم میں ودیا کی بیٹی کے کردار میں ثانیہ ملہوترہ نظر آئیں گی۔ وِدّیا اور ثانیہ ملہوترہ کی اس فلم میں امیت سدھ اور جیشو سین گپتا بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK