Inquilab Logo

وکرم ویدھا ۱۰۰؍ سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی 

Updated: September 17, 2022, 1:11 PM IST | Agency | Mumbai

رتیک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم ویدھا‘ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

رتیک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم ویدھا‘ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔ `وکرم ویدھا ہندوستانی سنیما کی پہلی ایسی فلم بننے جا رہی ہے، جو دنیا کے۱۰۰؍ سے زائد ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔  یہ فلم۳۰؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ دنیا بھر میں موجود سنیما کے مداحوں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ وہیں `وکرم ویدھا سے یہ بھی توقع ہے کہ یہ بالی ووڈ کے ڈوبتے ہوئے جہاز کو کنارے تک پہنچنے میں مدد کرے گی ۔
؍۲۲؍ یورپی اور۲۷؍ افریقی ممالک میں ریلیز ہوگی 
 ترن آدرش اور دیگر فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق `وکرم ویدھا دنیا کے ۱۰۰؍ سے زائد ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق `وکرم ویدھا شمالی امریکہ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ یورپ کے۲۲؍ ممالک اور افریقہ کے۲۷؍ ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔اس کے علاوہ یہ فلم روس، جاپان، اسرائیل اور لاطینی امریکی ممالک (پناما اور پیرو) جیسے غیر روایتی ممالک میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ایسے میں `وکرم-ویدھا ہندوستانی سنیما کی پہلی ایسی فلم کا ریکارڈ بنائے گی جو۱۰۰؍ سے زیادہ ممالک میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK