Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہو کے نئے ویڈیو سے سوشل میڈیا پر ابہام

Updated: March 15, 2026, 9:38 AM IST | Tal Aviv

اسرائیلی وزیر اعظم کے نئے ویڈیو میں ان کی ۶؍ انگلیاں نظر آ رہی ہیں، صارفین کا خیال ہے یہ اے آئی ویڈیو ہے، وہ فوت ہو چکے ہیں۔

Netanyahu has appeared before the world after 4 days. Photo: INN
نیتن یاہو ۴؍ دنوں بعد دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر یا افواہ گردش کر رہی ہے کہ ایران جنگ کا اصل سبب بننے والی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایرانی حملے میں موت ہو گئی ہے۔ اس خبر کے کے پھیلنے کی وجہ یہ تھی کہ کچھ دنوں سے نیتن یاہو میڈیا کے سامنے نظر نہیں آ رہے تھے۔ اب گزشتہ ۱۳؍ مارچ کو ان کا ایک ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے جو، سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا ایک بڑا طبقہ اسے اے آئی ویڈیو قرار دے رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے نیتن یاہو میڈیا کے سامنے دکھائی نہیں دیئے تھے۔ اب جبکہ ان کا ویڈیو سامنے آیا ہے تو عوام کی توجہ اس ویڈیو میں نیتن یاہو کی۶؍ انگلیوں کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔ اس نے صارفین کے درمیان قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ یہ ویڈیو شاید ڈیپ فیک یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہو سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہماری فوجی کارروائی ’’مسیحا کی واپسی‘‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے: نیتن یاہو، عالمی سطح پر شدید تنقید

اس سے قبل، نیتن یاہو کے بارے میں یہ افواہ بھی گردش کر رہی تھی کہ وہ ایرانی حملے میں مار ے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نیتن یاہو کا آخری ویڈیو ۸؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ معمول کے مطابق تقریباً روزانہ اپنے رہنما کے تازہ ترین ویڈیو بیانات شیئر کرتا ہے۔ ۴؍ دنوں تک ان کا کوئی ویڈیو نہیں آیا تو ان کی موت کی خبر(افواہ) سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ نیا ویڈیو آتے ہی نیتن یاہو کی موت کی تردید ہونے کے بجائے ان کی موت کی افواہ اور تیزی سے پھیلنے لگی۔ اس افواہ کی وجہ ان کا نیا ویڈیو ہی ہے۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سیلاب آ گیا اور بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور یہ کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا انتقال ہو چکا ہے۔ یہ افواہیں تیزی سے وائرل ہو گئیں اور کچھ پیغامات میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ نیتن یاہو زندہ نہیں ہیں اور حکام حقیقت چھپانے کیلئے اے آئی سے تیار کردہ مواد استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں میں سے کسی کی بھی ٹھوس طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ فیکٹ چیکنگ میں ایسا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت نہیں ملا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی موت ہوچکی ہے۔ یا یہ ویڈیو جعلی ہے۔ تفصیلی حقائق کی جانچ اور مصدقہ ذرائع کے مطابق نیتن یاہو اب بھی زندہ ہیں اور ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران عوامی سطح پر نمودار بھی ہو رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ امریکہ ایران پر حملے کے حق میں نہیں تھا۔ یہ نیتن یاہو تھے جنہوں نے اصرار کیا اور ایران پر حملے کیلئے اسے راضی کیا۔ اس لئے جنگ مخالف لوگوں میں نیتن یاہو سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK