Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی متنازع فلم ’’چوہان‘‘ میں وکرانت میسی کا داخلہ

Updated: July 27, 2026, 8:07 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اس سال اپنی کئی بڑی فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں، جن میں زیادہ تر کامیاب فرنچائزز کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’دھمال ۴‘‘ ریلیز ہوئی جبکہ اب وہ کامیڈی سے ہٹ کر ایک ایکشن تھرلر فلم ’’چوہان‘‘ میں نظر آئیں گے۔

Chauhaan.Photo;INN
فلم چوہان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار  اجے دیوگن  اس سال اپنی کئی بڑی فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں، جن میں زیادہ تر کامیاب فرنچائزز کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’دھمال ۴‘‘ ریلیز ہوئی جبکہ اب وہ کامیڈی سے ہٹ کر ایک ایکشن تھرلر فلم ’’چوہان‘‘ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:حنا خان کی عامر خان کی گوری اسپریٹ سے تیسری شادی پر تنقید


فلم کے اعلان کے بعد ہی اسے مختلف تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض حلقوں نے الزام لگایا کہ فلم ثقافتی حساسیت (Cultural Appropriation) کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اسی دوران اب اداکار  وکرانت میسی  بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔
وکرانت میسی نبھائیں گے منفرد کردار
 بالی ووڈ ہنگامہ  کی رپورٹ کے مطابق، وکرانت میسی فلم ’’چوہان‘‘ کا اسکرپٹ پڑھ کر بے حد متاثر ہوئے اور اس کی انفرادیت کی وجہ سے فوراً فلم کے لیے رضامند ہو گئے۔ذرائع کے مطابق’’وکرانت میسی اس ایکشن تھرلر میں ایسے انداز میں نظر آئیں گے، جیسا انہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ وہ ایک پیچیدہ اور اخلاقی طور پر مبہم (Grey) کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اجے دیوگن کے ساتھ ان کی ٹکر فلم کی سب سے بڑی خاص باتوں میں شامل ہوگی۔‘‘
ذرائع نے مزید کہا’’اجے دیوگن اور وکرانت میسی کو ایک ہی فلم میں دیکھنا دو مختلف نسلوں کے دو طاقتور اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے جیسا ہوگا۔ ناظرین کے لیے یہ ایک خاص تجربہ ثابت ہوگا۔‘‘ اگرچہ وکرانت میسی اس سے قبل بھی منفی کردار ادا کر چکے ہیں، لیکن اس فلم میں ان کا کردار مکمل طور پر مختلف اور زیادہ پیچیدہ ہوگا۔
فلم پہلے ہی تنازعات میں گھری
فلم ’’چوہان‘‘ کی ریلیز میں ابھی ایک سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے، لیکن یہ پہلے ہی کئی تنازعات کی زد میں آ چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکارمحمد ذیشان ایوب  نے اعتراض کیا ہے کہ فلم کے اعلان کی ویڈیو میں ان کی آواز مبینہ طور پر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کی گئی۔ اس کے علاوہ فلم کے ٹیزر میں موجود بعض مکالموں پر بھی مختلف برادریوں نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں متنازع قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنا خواب کی تعبیر ہے: ویبھو سوریہ ونشی


کب شروع ہوگی شوٹنگ؟
فلم ’’چوہان‘‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے دوسرے نصف میں شروع ہونے کا امکان ہے  جبکہ اسے ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۷ء، یعنی  گاندھی جینتی  کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب، اجے دیوگن اس وقت  ’’گول مال۵‘‘ پر بھی کام کر رہے ہیں  جبکہ ’’درِیشیم ۳‘‘  بھی رواں سال ریلیز ہونے والی ہے۔ ادھر وکرانت میسی کی حالیہ فلم ’’مسافر کیفے‘‘ کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا، جبکہ اس سے قبل وہ ’’پریتم اینڈ پیڈرو ‘‘ میں ارشد وارثی  اور ویر ہیرانی کے ساتھ نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK