Inquilab Logo

وویک اگنی ہوتری کا فلموں کی کامیابی کیلئے اخراجات میں کمی پر زور

Updated: September 29, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

اس سال اب تک صرف چند فلمیں ہی باکس آفس پر کامیاب ہوئی ہیں،جن میں وویک اگنی ہوتری کی ’دی کشمیر فائلز‘بھی شاملہے۔ان دنوں بڑی فلمیں بھی کیوں فلاپ ہو رہی ہیں، اس پر ابھی تک صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

Vivek Agnihotri.Picture:INN
فلم ساز وویک اگنی ہوتری ۔ تصویر:آئی این این

 اس سال اب تک صرف چند فلمیں ہی باکس آفس پر کامیاب ہوئی ہیں،جن میں وویک اگنی ہوتری کی ’دی کشمیر فائلز‘بھی شامل ہے۔ان دنوں بڑی فلمیں بھی کیوں فلاپ ہو رہی ہیں، اس پر ابھی تک صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ جمعہ کو سنیما کا قومی دن تھا۔ اس موقع پر سنیما ہالز میں ٹکٹ کی قیمت صرف۷۵؍روپے رکھی گئی۔ جس سے ناظرین کا ہجوم آمڈ آیا۔اب فلمساز وویک اگنی ہوتری نے ٹویٹ کر کےبتایا کہ بالی ووڈ کو کیا کرنا پڑے گا تاکہ وہ فلاپ سے نکل سکے۔
تھیٹر بھرے ہوئے ہیں
؍ ۲۳؍ستمبرکوملک بھر کے سینما ہالز میں قومی سینما ڈے کے موقع پر ٹکٹ کی قیمت صرف ۷۵؍ روپے رکھی گئی تھی۔جس کی وجہ سے فلموں کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا۔ ’براہماستر‘ نے تیسرے جمعہ کو۱۱؍کروڑ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے بجٹ اور کم پروموشن والی فلموں جیسے  ’چپ‘ اور ’دھوکہ‘نےبھی اچھی شروعات کی۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اس پر مل رہے ردعمل پر مبنی ہاؤس فل کا ایک پوسٹر ٹویٹر پر  شیئرکیا۔
’ٹکٹ کی قیمت کم کرنا ضروری ہے‘
 ترن آدرش نے لکھا، `نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر ایک حیرت انگیز ردعمل دیکھنے میں آیا جو کہ اسٹوڈیوز، ڈسٹری بیوٹرز، نمائش کنندگان اور فلم سے وابستہ لوگوں کے لیے چشم کشاہونا چاہیے۔ ٹکٹ کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔اب وقت آگیا ہے کہ ٹکٹ کی قیمتیں کم کی جائیںتاکہ لوگ زیادہ تعداد میں آئیں۔
وویک اگنی ہوتری نے کیا لکھا؟
 ترن کے اس ٹویٹ پر وویک اگنی ہوتری لکھتے ہیں،’’(۱)کم قیمت، کم انا۔کم اسٹار فیس۔پی آراور ایئر پورٹ لکس پر(رقم کی)کم بربادی۔
(۲)زیادہ ریسرچ،زیادہ مواد،زیادہ ہندوستان بالی ووڈ کو بحال کرنے کا یہ ایک آسان حل ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK