• Mon, 26 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کو اتحادی کے بجائے زیادہ تر لوگ ’’دشمن‘‘ قرار دیتے ہیں: یورپی سروے

Updated: January 26, 2026, 9:53 PM IST | Washington

یورپ کے کئی ممالک میں کئے گئے ایک حالیہ سروے نے امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر سنگین سوالات اٹھا دیئےہیں۔ اس سروے کے مطابق بڑی تعداد میں یورپی شہری امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو یورپ کیلئے منفی اور خطرناک کردار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Donald Trump. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

یورپی یونین کے سات ممالک میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق، یورپ کے نصف افراد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو’’یورپ کا دشمن‘‘ سمجھتے ہیں۔ یہ سروے جمعہ کو شائع ہوا۔ سروے کے مطابق۵۱؍ فیصد افراد ٹرمپ کو’’یورپ کا دشمن‘‘ قرار دیتے ہیں، جبکہ صرف آٹھ فیصد انہیں ’’یورپ کا دوست‘‘ سمجھتے ہیں۔ یہ رائے فرانس، بلجیم، جرمنی، اٹلی، اسپین، ڈنمارک اور پولینڈ میں ہر ملک سے ایک ہزار سے زائد افراد سے حاصل کی گئی۔ مزید۳۹؍ فیصد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ’’نہ دوست ہیں نہ دشمن۔ ‘‘ یہ رائے شماری۱۳؍ سے۱۹؍ جنوری کے درمیان کی گئی، جس کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی دھمکیوں نے تشویش پیدا کی تھی۔ 
ڈنمارک کے باشندوں میں ٹرمپ کو’’دشمن‘‘سمجھنے والوں کی تعداد خاصی زیادہ تھی، جہاں ۵۸؍ فیصد افراد نے انہیں یورپ کا دشمن قرار دیا۔ تمام سات ممالک میں مجموعی طور پر۴۴؍ فیصد نے کہا کہ ٹرمپ ’’آمر کی طرح برتاؤ کرتے ہیں ‘‘، جبکہ مزید۴۴؍ فیصد کا خیال ہے کہ ان میں ’’آمرانہ رجحانات‘‘ پائے جاتے ہیں۔ صرف۱۰؍ فیصد افراد کا ماننا ہے کہ’’وہ جمہوری اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ڈیلسی روڈریگز کا امریکہ کو دو ٹوک جواب، واشنگٹن کے احکامات مسترد

یورپ کو اس بات میں دشواری کا سامنا ہے کہ وہ اپنی حدود (ریڈ لائنز) کیسے متعین کرے، کیونکہ اس کا کبھی قریبی امریکی اتحادی ٹرمپ کے دور میں مخالفانہ رویہ اختیار کر چکا ہے، حتیٰ کہ یورپی خودمختاری کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس ہفتے معدنی وسائل سے مالا مال گرین لینڈ پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنے سے دستبرداری اختیار کر لی، یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کے کسی بھی اگلے اقدام کے حوالے سے چوکس رہیں گے۔ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ یورپ ’’صحیح سمت میں نہیں جا رہا۔ ‘‘دسمبر میں ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی امریکی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں کہا گیا کہ ہجرت یورپ کو’’تہذیبی مٹاؤ‘‘ (civilisational erasure) سے دوچار کر رہی ہے، اور اس میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اندر’’مزاحمت کو فروغ دینے‘‘کی بات بھی کی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK