Updated: January 26, 2026, 8:13 PM IST
| New York
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی دباؤ اور مداخلت کے خلاف سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کے احکامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ وینزویلا کے تیل کے شعبے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ اور ڈیلسی۔ تصویر: آئی این این
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے اتوار (۲۵؍ جنوری) کو ایک جارحانہ بیان میں کہا کہ انہیں واشنگٹن کی جانب سے احکامات سے’’بہت ہو چکا ہے‘‘، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی افواج نے نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا اور کاراکاس پر بمباری کی، جس کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دباؤ بڑھ گیا۔ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ وینزویلا کے تیل کی پیداوار، ریفائننگ اور عالمی ترسیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن، روزانہ۲۰؍ ملین ڈالر سے زائد کا نقصان
روڈریگز نے مشرقی ریاست انزوآتگی میں تیل کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا کے سیاست دانوں کو دیئے جانے والے احکامات بس بہت ہو گئے ہیں۔ وینزویلا کی سیاست کو ہماری باہمی اختلافات اور اندرونی تنازعات خود حل کرنے دیں۔ غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کافی ہو چکی ہے۔ ‘‘