ایران میں جاری احتجاجات کے دوران انٹرنیٹ کی بندش نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ٹیکنالوجی گروپ کے مطابق اس شٹ ڈاؤن کے باعث ایران کو روزانہ ۲۰؍ملین ڈالر سے زائد کا خسارہ ہو رہا ہے۔
EPAPER
Updated: January 26, 2026, 7:12 PM IST | Tehran
ایران میں جاری احتجاجات کے دوران انٹرنیٹ کی بندش نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ٹیکنالوجی گروپ کے مطابق اس شٹ ڈاؤن کے باعث ایران کو روزانہ ۲۰؍ملین ڈالر سے زائد کا خسارہ ہو رہا ہے۔
ایران میں جاری احتجاجات کے دوران حکومت کی طرف سے نافذ کئےگئے انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن نے ملک کو معمولی نقصان نہیں بلکہ روزانہ۲۰؍ ملین امریکی ڈالر سے زائد براہِ راست اقتصادی نقصان پہنچایا ہے۔ ایران کمپیوٹر انجینئرز آرگنائزیشن کے سربراہ علی حکیم جوادی نے بتایا کہ ڈجیٹل کمپنیوں اور آئی ٹی سروس فراہم کنندگان پر سب سے زیادہ اثر پڑا ہے، کیونکہ ان کا کاروبار عالمی انٹرنیٹ تک مسلسل رسائی پر منحصر ہے۔ بہت سی کمپنیوں نے اپنے آپریشن کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: ہندوستانی میں شیخ حسینہ کو عوامی خطاب کی اجازت، ڈھاکہ کی حکومت حیران
حکیم جوادی نے یہ بھی بتایا کہ یہ۲۰؍ ملین ڈالر صرف براہِ راست نقصان ہیں، جبکہ غیر مستقیم نقصانات جیسے سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہونا، بین الاقوامی درجہ بندی میں کمی، سرمائے کا ملک سے جانا، اور ماہرین کا ملک چھوڑ دینا شامل نہیں ہیں جن کا اثر سماج اور معیشت دونوں پر طویل مدتی ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ احتجاجات دسمبر۲۰۲۵ء کے آخر میں شروع ہوئے، جب ایران کی کرنسی کی قدر میں تیز گراوٹ اور اقتصادی مشکلات سامنے آئیں، جس کے بعد مظاہرے تہران سے شروع ہو کر کئی شہروں تک پھیل گئے۔