Inquilab Logo

سلمان اورکترینہ کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے دیوالی تک انتظارکیجئے

Updated: February 23, 2023, 12:47 PM IST | Mumbai

کسی زمانے میں بالی ووڈ میں سب سے زیاد ہ سرخیا ں بٹورنے والے سلمان اور کترینہ کیف رواں برس دیوالی کے موقع پر فلم ’ٹائیگر ۳‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

کسی زمانے میں بالی ووڈ میں سب سے زیاد ہ سرخیا ں بٹورنے والے سلمان اور کترینہ کیف  رواں برس دیوالی  کے موقع پر فلم ’ٹائیگر ۳‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو  ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔ دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹائیگر ۳ ؍میں سلمان خان را کے ایجنٹ  اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار ادا کریں گے۔ان کے ساتھ کترینہ کیف ایک مرتبہ پھر نظر آئیں گی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہوں گے جبکہ علی عباس ظفر اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔  ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیوں کیا؟‘ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کی پہلی فلم تھی جس کے بعد انہوں نے  مزید ۶؍ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں یوراج، ہیلو، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت شامل ہیں۔ایک زمانے میںبالی و وڈ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی گہری دوستی کی خبریں میڈیا کی  زینت بنتی رہی ہیں۔   انداز ہ لگانے والوں نے یہ بھی کہا کہ کئی مرتبہ سلمان خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کترینہ کیف کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سلمان خان اور کترینہ کیف  میں ۲۰۰۵ء  سے دوستی ہوئی تھی  ۔ اس کے بعد کہنے والوں نے یہ بھی کہا کہ بالی ووڈ کے  بھا ئی جان کترینہ  سے متعلق سنجیدہ  ہیں۔ دونوں کے تعلقات کس نوعیت کے تھے ؟ اس  پر  ان کی جانب سے کھل کر کچھ نہیں کہا گیا لیکن اس جوڑی نے ایک زمانے میں سب سے زیادہ میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ ان کے تعلقات پر لکھنے والے لکھتے رہے، کہنے والے کچھ نہ کچھ کہتے رہے ۔ اس کے باوجود   سلمان اور کترینہ کی دوستی قائم رہی لیکن۲۰۰۹ء میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ اور رنبیر میں دوستی ہوگئی جس کے بعد سلمان خان  اور کترینہ کیف میں دوری ہوگئی ۔  اس کے بعد ان کے تعلقات سے متعلق کم خبریں آنے لگیں۔ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سلمان خان اور کترینہ کیف کا۲۰۱۹ء کا ویڈیو وائرل ہوا  جس میں وہ اپنی فلم ’بھارت‘ کی تشہیر کیلئے معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘  میںموجود تھے شریک میزبان اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سلمان خان دریافت  کیا   کہ وہ اتنی سخت ڈائٹ کر رہے تھے کہ انہوں نے جوس پینے سے بھی منع کر دیا تھا۔اس پر سلمان خان نے ساتھ بیٹھی کترینہ کیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ جوس کی بات کر رہی ہیں،انہوں نے تومجھے منع کر دیا تھا۔ ا س سے بھی  مطلب نکالنے والوں نے مطلب نکالا لیکن ۲۰۲۲ءمیںکترینہ کیف نے  وکی کوشل سے شادی کرکے ا فواہوں کے سارے دروازے بند کردیئے۔ اب یہ جوڑی فلم میں ہی نظر آئے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK