Inquilab Logo

معروف گلوکار کمارسانو بھی کورونا میں مبتلا

Updated: October 19, 2020, 1:56 PM IST | Agency | Mumbai

اپنی سالگرہ مناْنے کے لیے اہل خانہ کے پاس امریکہ جانے والےگلوکار کمار سانو نے ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کرایاجو مثبت آگیا جس پر فضائی سفر کو معطل کرکے وہ گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

Kumar Sanu. Picture:INN
کمارسانو۔ تصویر: آئی این این

اپنی سالگرہ مناْنے کے لیے اہل خانہ کے پاس امریکہ جانے والےگلوکار کمار سانو نے ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کرایاجو مثبت آگیا جس پر فضائی سفر کو معطل کرکے وہ گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔خبروںکےمطابق ۹۰ءکی دہائی میں شہرت کی بلندی کوچھونے والے پلے بیک سنگر کمارسانو میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ۶۲؍سالہ کمار سانو کو کورونا میں مبتلا ہونے کا پتہ اُس وقت چلا جب وہ اپنی سالگرہ منانے اہلیہ اور بیٹیوں کےپاس لاس اینجلس جانے کی تیاری کررہے تھےتاہم پروازسے پہلے کورونا ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے علامتیں نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا۔کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ ۸؍نومبر کو امریکہ آئیں گے اور اگر وہ نہ آسکے تو ہم سب ان کے ساتھ تہوار منانے ممبئی جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK