Updated: March 23, 2026, 7:06 PM IST
| Mumbai
مغربی ایشیا میں بڑھتے تنازعات کے درمیان ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو قیمتی دھاتوں (سونا-چاندی) میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے بڑھتے تناؤ کی وجہ سے پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا، جس سے اسٹاک مارکیٹ اور کموڈیٹی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔
سونے اور چاندی۔ تصویر:آئی این این
مغربی ایشیا میں بڑھتے تنازعات کے درمیان ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو قیمتی دھاتوں (سونا-چاندی) میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے بڑھتے تناؤ کی وجہ سے پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا، جس سے اسٹاک مارکیٹ اور کموڈیٹی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔
انڈیا بلیئن اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے اعداد و شمار کے مطابق، پیر کو۹۹۹؍ پیورٹی والا سونا۱۳۹۵۶۹؍ روپے فی ۱۰؍ گرام پر پہنچ گیا جبکہ جمعہ کو ۹۹۹؍ پیورٹی والے سونے کی قیمت ۱۴۷۲۱۸؍ روپے تھی۔ یعنی ایک دن میں سونے کی قیمت میں ۷۶۴۹؍ روپے کی کمی ہوئی۔
چاندی کے حوالے سے، آئی بی جے اے کے مطابق جمعہ کو۹۹۹؍ پیورٹی والی چاندی کی قیمت۲۱۹۲۶۰؍ روپے فی کلوگرام تھی، جو گزشتہ جمعہ۲۳۲۳۶۴؍ روپے فی کلوگرام تھی یعنی ایک دن میں چاندی کی قیمت ۱۳۱۰۴؍ روپے فی کلوگرام کم ہو گئی۔
ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر بھی سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ خبر لکھے جانے تک (شام تقریباً ساڑھے ۵؍ بجے) اپریل ڈیلیوری والا سونا ۵۵ء۳؍ فیصد یعنی ۵۱۳۳؍ روپے کی کمی کے ساتھ ۱۳۹۳۵۹؍ روپے فی ۱۰؍ گرام پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ مئی ڈیلیوری والی چاندی۸۱ء۲؍ فیصد یعنی۶۳۸۳؍ روپے کی کمی کے ساتھ۲۲۰۳۸۹؍ روپے فی کلوگرام پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
ماہرین کے مطابق، وسطی مشرق میں بڑھتے تنازعات کے سبب عالمی بازار میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان حالیہ عرصے سے سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی کے خدشات نے امریکی فیڈرل ریزرو کے قریبی مستقبل میں شرح سود میں کمی کی توقعات کو جھٹکا دیا ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں امریکی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’شارک ٹینک انڈیا‘‘ سیزن ۵؍ میں مجموعی طور پر ۹۵؍ کروڑ کی سرمایہ کاری
ماہرین کے مطابق، امریکی فیڈرل ریزرو اور دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کے سخت رویے کی وجہ سے امریکی ٹریژری ییلڈ اور امریکی کرنسی دیگر اثاثوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ- ایران جنگ کے باوجود سونا اور چاندی کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ یہ بنیادی طور پر امریکہ-ایران جنگ اور خام تیل کی قیمتوں سے متاثر ہیں۔ دوسری جانب، مہنگائی کے خدشات کے سبب بازار دباؤ میں ہے، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو اور دیگر مرکزی بینکوں کے سخت رویے کی وجہ سے سونا اور چاندی پر دباؤ برقرار ہے۔