Inquilab Logo

آخر شان نے اپنے دوست میکا سنگھ کو کیا مشورہ دیا تھا ؟

Updated: June 18, 2022, 2:30 PM IST | Agency | Mumbai

گلوکار میکا سنگھ اور مشہور سنگر شان دونوں اچھے دوست ہیں اور برسوں سے میوزک انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Shaan and Mika Singh.Picture:INN
آخر شان اور میکا سنگھ ۔ تصویر: آئی این این

 گلوکار میکا سنگھ اور مشہور سنگر شان دونوں اچھے دوست ہیں اور برسوں سے میوزک انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ میکا سنگھ جلد ہی شادی کرکے گھر بسانے والے ہیں۔ ان دنوں وہ سویمور- `میکا دی ووٹی  کے لیے سرخیوں میں ہیں، جس میں وہ اپنی ہونے والی دلہن کا انتخاب کر کے اسے گھر لانے والے ہیں۔ میکا سنگھ نے حال ہی میں اس واقعہ کو یاد کیا جب گلوکار شان نے انہیں لگژری گاڑی سے نہیں بلکہ آٹو سے آنے کا مشورہ دیا تھا ۔ آخر شان نے کیوں یہ مشورہ میکا کو دیا تھا ، اس کا بھی انکشاف انہوں نے کردیا ۔میکا سنگھ نے کئی پنجابی گانوں کے ساتھ بالی ووڈ کی متعدد ہٹ فلموں میں اپنی آواز دی ہے۔ `اپنا سپنا منی منی ، `پیار کے سائیڈ افیکٹس ، `جب وی میٹ `، `اوئے لکی لکی اوئے `، `سنگھ از کنگ ` جیسی کئی فلموں میں گانے گائے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ کام کی تلاش میں ممبئی میں گھوم رہے تھے تو گلوکار شان نے انہیں مہنگی گاڑی میں نہیں آنے کا مشورہ دیا تھا۔ ٹائمز ناؤ کو انٹرویو دیتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ `جب میں آیا تو شان نے مجھے کہا کہ آپ بڑی بڑی گاڑیوں میں مت آیا کرو، کیونکہ یہاں پر کام نہیں ملتا۔ آپ صرف آٹو میں آو ، تبھی کام دیں گے لوگ ۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ شاید مجھے چیزیں بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کوئی بھی ریالٹی شو  دیکھ لیں۔ اس میں آپ کو ایک گلوکار ضرور نظر آئے گا، بھلے ہی وہ  ڈانس ریالٹی شو ہو اورگلوکار ڈانس کا ’ڈی‘  بھی نہ جانتا ہو لیکن وہ ڈانسنگ شو کو جج کر رہا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ وہ مقبول ہے۔ پھر وہ آپ کو کامیڈی شو میں بھی نظر آئے گا ، میں یہی چاہتا تھا، ہماری گلوکار کمیونٹی کی ترقی کیلئے، آج ہر پنجابی سنگر کو موقع مل رہا ہے اور میں خوش ہوں ۔ میرا خواب تھا کہ سنگر کو صرف عظیم گلوکار کا ایوارڈ ہی نہیں دیا جائے بلکہ پورا احترام بھی دیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK