Inquilab Logo

جب امیتابھ بچن نے گووندا کوطمانچہ مارنے کی دھمکی دی تھی

Updated: April 29, 2022, 10:30 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے اسٹار کامیڈین گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Amitabh Bachchan and Govinda۔Picture:INN
امیتابھ بچن اور گووندا۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے اسٹار کامیڈین گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی۔بالی ووڈ کےبگ بی اور کامیڈی کنگ کہلائے جانے والے گووندا دونوں فلم انڈسٹری کے شاندار اداکار ہیں، جنہوں نے اپنے کریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ یہ دونوں اسٹارز۱۹۹۸ء میںریلیز ہوئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کیلئے بھی اکٹھے ہوئے تھے جس نے باکس آفس پر کافی پزیرائی حاصل کی تھی۔ اس فلم کی کامیابی کے پیچھے کئی عوامل تھے جیسے کہ بہترین اداکار، گانے، کامیڈی اور مادھوری دکشٹ کا سپر ہٹ گانا ’مکھنا‘ وغیرہ۔  تاہم فلم کے بارے میں ایک چھوٹی سی بات سامنے آئی ہے جس سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہیں۔میڈیا کے مطابق گووندا نے ایک  مرتبہ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دئیے گئے انٹرویو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بگ بی کے ساتھ ایک واقعے  کا ذکر کیاتھا۔ اداکار نے انکشاف کیاتھا کہ ایک خاص گانے کی شوٹنگ سے قبل امیتابھ بچن ان کے پاس آئے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ انہیں تھپڑ رسید کریں گے۔ بظاہر گووندا امیتابھ بچن کی دھمکی سے ڈر گئے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے شوٹنگ بھی کینسل کردی تھی۔ انٹرٹینمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق گووندا فلم میں کسی خاص گانے کے قائل نہیں تھے انہیں لگ رہا تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند نہیں آئے گا جس کی وجہ سے شوٹنگ میں بھی تاخیر ہوئی۔ گووندا نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون ان کے پاس آئے اور ان سے پوچھا کہ آپ کو اتنا یقین کیوں ہے کہ یہ گانا نہیں چلے گا۔  اس وقت گووندا نے ڈیوڈ دھون کو بتایا کہ بگ بی نے انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ یہ گانا صحیح نہیں ہے۔ گووندا نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا جب تک فلم کے لیے کوئی اچھا گانا نہیں مل جاتا وہ شوٹنگ نہیں کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد میں انہوں نے فلم کیلئے خصوصی گانا’مکھنا‘ شوٹ کیا جس میں مادھوری دکشٹ نے امیتابھ بچن اور گووندا کے ساتھ پرفارم کیا تھا اور یہ گانا لوگوں کو بے حد پسند آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK