Inquilab Logo

آرین یا ابراہیم خان میں سے کرن کس کو لانچ کریں گے؟

Updated: March 07, 2022, 1:28 PM IST | Agency | Mumbai

ہدایتکار کرن جوہر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تین نئے ٹیلنٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے

Aryan or Ibrahim Khan.Picture:INN
آرین یا ابراہیم خان۔ تصویر: آئی این این

فلمساز کرن جوہر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہنے لگے ہیں۔ وہ ایک کے بعد ایک اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرن نے مداحوں کو ایک اور بڑا سرپرائز دیا ہے۔ کرن نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہےجس میں وہ بتا رہے ہیں کہ وہ تین نئے ٹیلنٹ کو لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ کرن کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد مداحوں کے تبصرے شروع ہوگئے ۔ ایک کے بعد ایک تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ آخر اس بار کرن کس اسٹار کڈ کو لانچ کریں گے۔
کرن تین نئے ٹیلنٹ لانچ کریں گے
 جب سے کرن نے تین نئے ٹیلنٹ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ یوزرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ایک صارف نے پوچھا کہ اب آپ کس اسٹار کڈ کو لانچ کریں گے؟ ایک اور یوزر نے لکھا ’’اس ویڈیو میں نظر آنے والے تمام اداکار یا تو بالی ووڈ سے ہیں یا بالی ووڈ کی کسی فیملی سے ہیں، بالی ووڈ فیملی سے آگے بھی دیکھیں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ملک میں کتنا ٹیلنٹ ہے۔‘‘
یوزرس کے سوالات 
 بہت سے صارفین پوچھتے ہیں کہ کیا آپ آرین خان کو لانچ کر رہے ہیں؟ یا سیف کے بیٹے ابراہیم علی خان؟ ایک صارف نے لکھا’ ’ایسا لگتا ہے کہ کرن شنایا کپور، سہانا خان اور آرین خان میں سے کسی کو لانچ کریں گے۔ یا یہ تینوں ہو سکتے ہیں۔‘‘کرن جوہر کے تعلق سے مارکیٹ میں بحث چھڑی تھی کہ وہ صڑف اسٹار کڈس کو ہی لانچ کرتے ہیں۔ بڑی فلم سے کرن کا اسٹار کڈ کو لانچ کرنا ہمیشہ سے ہی کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK