• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر کی روس سے تعلقات پر ہندوستان پر ٹیرف دگنا کرنے کی دھمکی

Updated: August 22, 2025, 10:05 PM IST | Washington

ناورو نے اس سے قبل فنانشل ٹائمز میں اپنے ایک مضمون میں ہندوستان پر روس اور چین دونوں ممالک کے ساتھ ”قریبی تعلقات“ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

Peter Navarro. Photo: INN
پیٹر ناورو۔ تصویر: آئی این این

وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر ناورو نے جمعرات کو ہندوستان پر ایک سخت حملہ کرتے ہوئے اس پر ’کریملن کی واشنگٹن مشین‘ کا کردار ادا کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان رعایتی داموں پر روسی خام تیل کا استعمال، ”منافع خوری“ کیلئے کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی دہلی روسی خام تیل کی بڑے پیمانے پر درآمدات جاری رکھتا ہے تو امریکہ اگلے ہفتے تک ہندوستانی برآمدات پر ٹیرف دوگنا کر سکتا ہے۔

ناورو نے اس سے قبل فنانشل ٹائمز میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان پر روس اور چین دونوں کے ساتھ ”قریبی تعلقات“ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کے مقابلے میں اس کا توانائی کا موقف ”غیر معقول“ ہے۔ انہوں نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان روسی تیل، جسے وہ سستے داموں پر حاصل کرتا ہے اور صاف کرکے زیادہ قیمت پر فروخت کرتا ہے، خرید کر بالواسطہ طور پر ماسکو کی یوکرین میں جنگ کو امداد فراہم کر رہا ہے۔ ناورو نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ”وہ ہم سے جو پیسہ حاصل کرتے ہیں، وہ روسی تیل خریدنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ روسی پھر ہتھیار بناتے ہیں اور یوکرینیوں کو مارتے ہیں اور اس کا بل امریکی ٹیکس دہندگان زیادہ امداد کی صورت میں ادا کرتے ہیں۔ یہ سراسر پاگل پن ہے۔“

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کو ووٹر ٹرن آؤٹ کیلئے یو ایس ایڈ سے۲۱؍ ملین ڈالر امداد نہیں ملی :مرکز

ہندوستان نے الزامات کو ’حیران کن‘ قرار دیا

یہ تبصرے ایسے وقت سامنے آئے جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے ہندوستان کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی توانائی کی خریداری قومی مفاد اور عالمی مارکیٹ کے استحکام سے متاثر ہے۔ انہوں نے ناورو کے الزامات کو ”حیران کن“ قرار دیا اور نشان دہی کی کہ واشنگٹن نے خود پہلے ہندوستان کو بین الاقوامی سپلائی کو مستحکم کرنے میں مدد کرنکیلئے روسی تیل خریدنے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، روسی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، ہندوستان نہیں، پھر بھی اس پر امریکی پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جیسی ہندوستان پر لگائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK