حالیہ دنوں میں بالی ووڈ نے کچھ ایسے موضوعات کا انتخاب کیا ہے جن سے لوگ کتراتے ہیں، فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بھی ایسے ہی موضوع پر بنائی گئی فلم ہے۔
حالیہ دنوں میں بالی ووڈ نے کچھ ایسے موضوعات کا انتخاب کیا ہے جن سے لوگ کتراتے ہیں، فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بھی ایسے ہی موضوع پر بنائی گئی فلم ہے۔ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی `ڈبل ایکس ایل ان دنوں خبروں میں ہے۔فلم کے ایک سین میں سوناکشی اور ہما دونوں کے کرداروں کو کئی لوگوں نے نشانہ بنایا ہے اور انہیں وزن کم کرنے کیلئے خصوصی کھانا کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد وہ ایک ڈنر پر گئے اور ایک کے بعد ایک مختلف قسم کے کھانے کا آرڈر دیا، جو فلم کا ایک مزے کا لیکن بہت ہی ہارڈ ہٹنگ سین تھا۔اس سین کی شوٹنگ کے بعد نہ صرف ہما اور سوناکشی بلکہ باقی عملے کو بھی وہ لذیذ پکوان کھانے کا لالچ دیا گیا جن کا ذکر ان کے ڈائیلاگ میں تھا۔ ان سب نے اپنی پسند کے مطابق آرڈر دیا اور ہنسی خوشی کھانے کا لطف اٹھایا۔اسی دوران دونوں اداکاراؤں نے نیچے بیٹھ کر کھانے کا لطف لیا۔