Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل‘‘ کی آخری فلم کے ۱۲؍ ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت

Updated: May 12, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ نے ایڈوانس بکنگ میں ہندوستان میں ۱۲؍ ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت کئے ہیں۔ یہ فلم ۱۷؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اپنے آنے والے ایکشن اسپائی ڈرامہ ’’مشن: امپاسبل: – دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی ریلیز کیلئے کمر بستہ ہیں۔ یہ فلم ’’مشن: امپاسبل‘‘ فرنچائز کی آٹھویں اور آخری قسط ہے۔ کرسٹوفر میک کوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پچھلی فلموں میں ہیلی ایٹ ویل، ونگ رمز، سائمن پیگ، ہنری سیزرنی، اور انجیلا باسیٹ نے نمایاں کردار ادا کئے ہیں۔ چونکہ یہ فلم ہندوستان میں سینما گھروں کی نمائش میں صرف چند دن کی دوری پر ہے، ملک میں ایڈوانس بکنگ کا زبردست آغاز ہوا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

ہندوستان میں یہ فلم ۱۷؍ مئی کو ریلیز ہوگی جبکہ دیگر ممالک میں ایک ہفتے بعد ریلیز ہوگی۔ پی وی آر، آئی ناکس اور سنی پولس میں فلم کے ۱۲؍ ہزار سے زائد ٹکٹ ایڈوانس بک ہوئے ہیں۔ پہلے دن کیلئے ۸؍ ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں۔ بڑھتے ہوئے پری سیلز کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ فلم گزشتہ فلم کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ہند پاک تنازع کے پیش نظر شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی

ایڈوانس بکنگ میں فلم نے ہندوستان میں ۱۵؍ کروڑ روپے کمالئے ہیں۔ اندازوں کے مطابق اس کے پہلے دن کا کلیکشن ۲۰؍ کروڑ سے زیادہ ہوگا۔ چونکہ یہ فلم سنیچر کو ریلیز ہو رہی ہے اور ’’مشن: امپاسبل‘‘ فرنچائز کی آخری فلم بھی ہے، اس لئے توقع ہے کہ افتتاحی دن کا مجموعہ زیادہ ہوگا۔ اس فلم کی نمائش ۱۴؍ مئی کو کانز میں ہوگی۔ یہ پچھلی قسط ’’مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکننگ‘‘ (۲۰۲۳ء) کے دو ماہ کے بعد کے واقعات پیش کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK