بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتادی۔
Updated: November 25, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتادی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتادی۔پنکج ترپاٹھی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں تیلگو اور ملیالم فلموں کی پیش کش ہوتی رہتی ہیں اس کے باوجود وہ ان فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ’’میں جنوبی ہندکی فلموں کے مقابلے میں ہندی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ میں خود ہندی کو زیادہ اچھی طرح سمجھتا ہوں، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ میں دوسری زبانوں میں جذبات کا اظہار اچھے انداز میں نہیں کر سکتا۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’’ہالی ووڈ کو تو آپ بھول جائیں۔‘‘پنکج ترپاٹھی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے آنے والے تیسرے حصّے اور مقبول کامیڈی فلم ’فکرے‘ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔