Inquilab Logo

منوج باجپئی اپنی بیٹی کو ’انگریز‘ کیوں کہتے ہیں؟

Updated: May 31, 2023, 11:19 AM IST | Mumbai

معروف اداکار منوج باجپئی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ فلموں کی بہت بڑی مداح ہے لیکن ہندی نہیں بولتی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

معروف  اداکار منوج باجپئی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ فلموں کی بہت بڑی مداح ہے لیکن ہندی نہیں بولتی۔منوج باجپئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی آوا نائلہ کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ آوا پہلی بار فلم ’باغی۲‘ کے سیٹ پر آئی تھی جہاں احمد خان نے اس کا استقبال کیا اور اس نے ایک سین کیلئے ایکشن بھی کہا۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ انہیں بہت لاڈ سے رکھا گیا، وہ میری وین میں آئی اور پوچھا کہ ٹائیگر شروف کہاں ہیں؟ اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا کہ یہ بڑی موقع پرست ہے بھئی یہ ہندی بولنا نہیں جانتی لیکن ہندی فلموں کے اداکار اس کے پسندیدہ ہیں۔منوج باجپئی نے بتایا کہ میری بیٹی پوری انگریز ہے اسے بہت ڈانٹ پڑتی ہے پھر بھی ہندی نہیں بولتی، تصّور کریں کہ ایسے حالات میں اس کی ہندی ٹیچر کے ساتھ کیا ہو رہا ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کی انگلش کی ٹیچر نے اسکول میں ایک میٹنگ میں مجھ سے کہا کہ منوج جی، یہ سب کیا ہے، مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی بیٹی میری کلاس میں ہے لیکن یہ ہندی بالکل نہیں بولتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK