• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منوج جرنگے نےکہا کہ ہم ہر حال میں ممبئی جائیں گے ،۱۲؍ستمبر کو ممبئی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے

Updated: September 11, 2026, 12:09 PM IST | Agency | Jalna

انہوں نےکہا کہ سنجے شیرساٹ کی وجہ سےایکناتھ شندے اور میرے تعلقات خراب ہوئے۔

Manoj Jarange will go to Mumbai, announce the date, and march to Mumbai....
منوج جرنگے پاٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مراٹھا ریزرویشن کیلئے احتجاج کرنے والے منوج جرنگے پاٹل نے جمعرات کو انترولی سراٹی میں جاری اپنی بھوک ہڑتال کے ۱۳؍ویں دن اعلان کیا ہے کہ وہ  ہر حال میں ممبئی جائیں گے اور مراٹھا مارچ نکالیں گے۔ اس سلسلے میں وہ۱۲؍ستمبر کو باضابطہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف پابندیوں پر ردعمل

منوج جرنگے پاٹل نے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیے جانے کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جرنگے نے الزام لگایا کہ’’جو ہمارا حق ہے، وہ ہمیں نہیں دیا جا رہا۔ حکومت جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے ذات کے سرٹیفکیٹ کے لیے منعقد کیے جانے والے کیمپوں پر بھی سوال اٹھایا۔ جرنگے نے کہا، ’’دیکھنا ہوگا کہ یہ کیمپ صرف احتجاج کی وجہ سے لگائے جا رہے ہیں یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد ہے؟ کیا کچھ لوگوں کے مشورے پر یہ کیمپ اس لیے لگائے گئے ہیں کہ پہلے سے حاصل کیے گئے ذات کے سرٹیفکیٹ منسوخ کیے جا سکیں؟‘‘ حکومت کی جانب سے وفد بھیجے جانے کی بات پر بھی جرنگے نے اپنا موقف واضح کیا۔انہوں نے کہا، ’’تین سال میں میں نے کسی کا انتظار نہیں کیا۔ میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر احتجاج کرتا ہوں۔ آنا ہے تو آئیں۔ ہم ممبئی جائیں گے ہی۔‘‘جرنگے نے بتایا کہ ممبئی مارچ کی تاریخ۱۲؍ ستمبر کو بتائیں گے۔ اپنے انداز بیاں اور سخت الفاظ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے جرنگے نے کہا، ’’تین سال تک میں نے شندے کے بارے میں اچھا بولا۔ شیرساٹ کی وجہ سے شندے اور میرے تعلقات خراب ہوئے۔ جیسا شخص ہوتا ہے، ویسی ہی اس کی روش ہوتی ہے، اسلئے اسی حساب سے الفاظ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی: ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ۶ء۵۸؍ لاکھ ووٹروں کے نام غائب، منسوخی کا مطالبہ

جرنگے کے خلاف ای ڈی میں شکایت

مراٹھا احتجاج کے لیڈراجے بارسکرنے منوج جرنگے پاٹل اور ان کے ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بارسکر نے الزام لگایا کہ ’’مراٹھا ریزرویشن کے نام پر منوج جرنگے پاٹل اور انکے ساتھیوں نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی اور غیر قانونی اثاثے جمع کئے۔‘‘ اس معاملے میں اجے بارسکر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) میں شکایت درج کرائی ہے۔بارسکر نے ای ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے اپنا مؤقف بھی پیش کیا۔ ای ڈی دفتر کےباہر بارسکر نے میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کے دفتر نے انہیں شکایت کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔ میں نے منوج جرنگے پاٹل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دستیاب شواہد ای ڈی کے حوالے کیے ہیں۔

ہمارے ساتھی اس معاملے(مراٹھا ریزرویشن اور منوج جرنگے کی بھوک ہڑتال) پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حکومت اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔اب تک ہم نے سبھی مطالبات مانےہیں۔  رادھا کرشن وکھے پاٹل

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK