Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی فلم ’’ماتر بھومی‘‘ براہِ راست او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

Updated: April 12, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’ماتر بھومی‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا پرانا نام ’’بیٹل آف گلوان‘‘ تھا۔ تاہم رپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ کے تھیٹر میں ریلیز ہونے کے بجائے براہِ راست کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا امکان ہے۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’ماتر بھومی‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا پرانا نام ’’بیٹل آف گلوان‘‘ تھا۔ تاہم رپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ کے تھیٹر میں ریلیز ہونے کے بجائے براہِ راست کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا امکان ہے۔ہدایتکار اپوروا لاکھیا نے حال ہی میں فلم کے بارے میں مداحوں سے گفتگو کی، جس دوران سلمان خان کے ایک پریشان مداح نے ان سے تھیٹر ریلیز کو ترجیح دینے کی درخواست کی اور کہا کہ’’ اب سپر اسٹار سے لوگوں کی امیدیں ٹوٹ رہی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:جب آشا بھوسلے اوربریٹ لی کی جوڑی نے کرکٹ اور موسیقی کے شائقین کو مسحور کر دیا تھا


ایک  مداح نے لکھا’’ مسٹر اپوروا، ہم سلمان خان کے مداح ہیں، صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں۔ میری ایک درخواست ہے کہ اگر فلم ماتر بھومی میں تھیٹر ریلیز کی صلاحیت ہے تو اسے تھیٹر میں ریلیز کریں۔ اگر نہیں، تو امید ہے آپ اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کریں گے۔ لوگوں نے ان سے امیدیں کھو دی ہیں، امید ہے آپ کچھ بہتر کریں گے۔‘‘ اس کے جواب میں اپوروا  نے لکھاکہ ’’ ایس کے سر ہمیشہ سب سے بڑے سپر اسٹار رہیں گے اور یہ فلم آخرکار او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔‘‘اگرچہ صارفین اب بھی لاکھیا کے بیان کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ’’ماتر بھومی‘‘ او ٹی ٹی ریلیز کے لیے زیادہ موزوں ہے کیونکہ اس کے پروموشنل مواد سے اب تک کوئی خاص ہلچل یا بز پیدا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:آشابھوسلے:ریڈیو پر پابندی تو دوردرشن نے بھی ہٹا دیا تھا، گیت کوایوارڈ ملا


 ایک صارف نے لکھا کہ ’’ اگر یہ تھیٹر میں ریلیز ہوئی تو سلمان کی اداکاری پر سب سے زیادہ میمز بنیں گے۔ خیر او ٹی ٹی پر بھی میمز بنیں گے، اس سے بہتر ہے کوئی اچھا پروجیکٹ سائن کریں اور اس فلم کو بند کر دیں۔‘‘ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’ آخرکار او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی‘‘ کا مطلب ہے کہ فلم پہلے تھیٹر میں آئے گی اور بعد میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اسٹریم ہوگی۔ تو بھائی فلم تھیٹر میں ہی ریلیز ہوگی۔‘‘ ایک صارف نے ردِعمل دیا’’  آخرکار کا مطلب یہ ہے کہ یہ بعد میں او ٹی ٹی پر آئے گی لیکن پہلے تھیٹر میں ریلیز ہوگی کیونکہ وہ سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔ میں نے اس جواب سے یہی سمجھا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK