Updated: May 03, 2026, 9:09 PM IST
| Mumbai
اداکارہ سُورا بھاسکر اکثر مسائل پر کھل کر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور بے باکی سے اپنی رائے پیش کرتی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ’’باڈی شیمنگ ‘‘کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حمل کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر ہونے والی ’’باڈی شیمنگ‘‘ اور ٹرولرز کے منفی تبصروں کا سخت انداز میں جواب دیا۔
سُورا بھاسکر۔ تصویر:آئی این این
اداکارہ سُورا بھاسکر اکثر مسائل پر کھل کر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور بے باکی سے اپنی رائے پیش کرتی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ’’باڈی شیمنگ ‘‘کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حمل کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر ہونے والی ’’باڈی شیمنگ‘‘ اور ٹرولرز کے منفی تبصروں کا سخت انداز میں جواب دیا۔
سُورا بھاسکرنے کہا کہ خواتین کے جسم کا مقصد صرف خوبصورت دکھائی دینا یا گلیمر نہیں ہے۔ سُورا بھاسکر نے حال ہی میں اپنی ۲۰۱۸ء کی پرانی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر پر کئی صارفین نے ان کے وزن پر طنز کیا۔ اس پر ردعمل کرتے ہوئے سُورا بھاسکر نے ۲۰۱۸ء کی تصویر اور اپنی بیٹی رابعہ کو گود میں لیے حالیہ تصویر کا کولاج پوسٹ کیا۔
اپنی پوسٹ میں سُورا بھاسکر نے لکھا’’یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر میں بار بار بات کروں گی۔ بچے کی پیدائش کے بعد میرے جسم میں جو تبدیلیاں آئیں اور میں نے اجنبیوں کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق وزن کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس پر مجھے بہت غصہ اور ناراضی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:لا لیگا: بارسلونا ٹائٹل کے قریب، ویاریا ل نے چیمپئن لیگ میں جگہ پکی کر لی
سُورا بھاسکر نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ’’پہلے جیسا جسم‘‘واپس لانے کی کوشش کرنا ایک ظالمانہ عمل ہے۔ انہوں نے لکھا’’جب آپ ماں بن جاتی ہیں تو زندگی مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔ پرانے دبلا جسم کو معیار سمجھ کر خود پر دباؤ ڈالنا غلط ہے۔ ہمارے جسم نے ایک مکمل انسان کو پالا ہے، اسے جنم دیا ہے اور دودھ پلایا ہے۔ اس میں تبدیلی آنا فطری ہے اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’ایلوس‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر’ ’مائیکل‘‘ دوسری سب سے بڑی میوزیکل بایوپک فلم بن گئی
اداکارہ نے کہا کہ ان کی اداکاری کی صلاحیت ان کے وزن یا روایتی خوبصورتی کے معیار سے منسلک نہیں ہے۔ انہوں نے خواتین پر مسلسل خوبصورت اور فِٹ نظر آنے کے دباؤ پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کہا، ’’خواتین کے جسم کو جنسی انداز میں پیش کرنے اور اسے گلیمر کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ کسی کا یہ کام نہیں کہ وہ دوسروں کے جسم پر تبصرہ کرے۔ خواتین کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے۔ فٹنس اور صحت ضروری ہے لیکن باڈی شیمنگ بالکل غلط ہے۔‘‘