Updated: May 03, 2026, 6:05 PM IST
| New York
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بایوپک فلم ’’مائیکل‘‘ کو دنیا بھر میں کافی مقبولیت مل رہی ہے اور اس پر مسلسل چرچے ہو رہے ہیں۔ کئی بالی ووڈ ستاروں نے بھی یہ فلم دیکھی ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ریلیز کے ۹؍ دنوں میں مائیکل بایوپک نے مجموعی طور پر کتنی کمائی کی ہے۔
فلم مائیکل۔ تصویر:آئی این این
دنیا کے عظیم پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کا جادو آج بھی برقرار ہے۔ ان کے انتقال کے برسوں بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مائیکل جیکسن کی ایک خاص شخصیت تھی اور اسی کا اثر ہے کہ ان پر بننے والی بایوپک فلم کو شاندار رسپانس مل رہا ہے۔ دنیا بھر میں فلم کو پسند کیا جا رہا ہے اور یہ ہر دن اچھی کمائی کر رہی ہے۔ تاہم ہندوستان میں اس فلم کی کارکردگی اتنی مضبوط نظر نہیں آ رہی جتنی بیرونِ ملک ہے۔
۲۰۲۵ءمیں کئی ہالی ووڈ فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے اچھی کمائی کی، لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے۔ ۲۰۲۶ء میں ابھی تک کوئی بھی ہالی ووڈ فلم ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور نہیں کر سکی۔ اسی طرح ’’مائیکل‘‘ بھی ریلیز کے ۹؍دنوں میں ۵۰؍ کروڑ روپے تک نہیں پہنچ سکی۔
ہندوستان میں مائیکل نے کتنی کمائی کی؟
سیکنلک کی رپورٹس کے مطابق اس فلم نے ہندوستان میں ۹؍ویں دن ۴؍ کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہندوستان میں ۹؍ دنوں کا نیٹ کلیکشن۴۵ء۳۳؍ کروڑ روپے ہو گیا ہے جبکہ گراس کلیکشن۰۷ء۴۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم کے لیے آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا کیونکہ ویک ڈیز میں یہ اوسطاً صرف ۲؍ کروڑ روپے کما رہی ہے جو زیادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان شکست سے دوچار، فرانس اور چین کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا
عالمی سطح پر مائیکل کا کتنا کلیکشن ہوا؟
ورلڈ وائیڈ کلیکشن کی بات کریں تو رپورٹس کے مطابق ’’ مائیکل‘‘ بایوپک نے ۹؍ دنوں میں دنیا بھر میں ۱ء۲۹۹؍ ملین ڈالر یعنی تقریباً ۲۸۳۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ فلم کی کمائی ابھی جاری ہے۔ اس نے مشہور گلوکار ایلوس پریسلے کی بایوپک فلم کے باکس آفس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ ’’ایلوس‘‘ فلم کا لائف ٹائم عالمی کلیکشن ۲۷۴۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھئے:پتی پتنی اور وہ دو ٹریلر: آیوشمان، سارہ، وامیکا اور رکول کی الجھی ہوئی محبت کی کہانی
اب یہ فلم میوزیکل بایوپکس کی تاریخ میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ اس سے آگے صرف بو یمین ریپسوڈی ہے جس نے۸۶۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمائے تھے۔ اس ریکارڈ کو توڑنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ اس کے لیے فلم کو مسلسل کئی دنوں تک مضبوط باکس آفس کارکردگی دکھانی ہوگی۔ تاہم صرف ۹؍دنوں میں دوسری سب سے بڑی میوزیکل فلم بن جانا ہی اس کی بڑی کامیابی ہے۔