اداکار اکشے اوبرائے نے کہا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار منوج باجپائی جیسے لیجنڈری فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ان کے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔
EPAPER
Updated: June 29, 2026, 10:00 PM IST | Mumbai
اداکار اکشے اوبرائے نے کہا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار منوج باجپائی جیسے لیجنڈری فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ان کے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔
اداکار اکشے اوبرائے نے کہا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار منوج باجپائی جیسے لیجنڈری فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ان کے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ اکشے اوبرائے ان دنوں اپنی آئندہ فلموں ’’کنگ‘‘ اور منوج باجپائی کے ساتھ ایک تھرلر فلم کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں الگ الگ انواع (جونرز) کی فلموں کا حصہ بننا ان کے لیے بے حد سنسنی خیز تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عرفی جاوید نے ہندو مذہب اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
اکشے نے کہا کہ ’’کبھی کبھی مجھے خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں ایک ہی سال میں شاہ رخ خان اور منوج منوج باجپائی جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ دونوں اپنی اداکاری میں بالکل مختلف ہیں اور اپنے اپنے شعبے کے ماہر فنکار ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’کنگ‘‘ ایک بڑے پیمانے کی ایکشن فلم ہے جبکہ منوج منوج باجپائی کے ساتھ ان کی فلم جرائم کی دنیا پر مبنی تھرلر ہے۔ انہوں نے کہا کہ منوج منوج باجپائی جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنا جتنا چیلنجنگ ہے، اتنا ہی متاثر کن بھی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جرمن دیوار گرانے کا عزم:پیراگوئے بڑی کامیابی کے لیے پرامید
اکشے اوبرائے نے کہا کہ ’’کنگ‘‘ جیسی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کا حصہ بننا ان کے لیے خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ساؤتھ انڈین سنیما میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، جس کے لیے وہ کافی پرجوش ہیں۔ ان کے مطابق، ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اس وقت ملک کی کچھ بہترین اور سنسنی خیز کہانیاں ناظرین کے سامنے لا رہی ہے۔ اکشے نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ فلم میکرز ان پر مختلف قسم کے کردار نبھانے کا بھروسہ جتا رہے ہیں اور وہ ہر پروجیکٹ میں پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔