ایمیلی برونٹی کے مشہور ناول ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ پر بنی فلم میں مارگو روبی اور جیکب ایلورڈی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 9:22 PM IST | los angeles
ایمیلی برونٹی کے مشہور ناول ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ پر بنی فلم میں مارگو روبی اور جیکب ایلورڈی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
ہالی ووڈ اداکارہ مارگو روبی کا کردار کیتھرین، جیک ایلورڈی کے کردار ہیتھ کلف کی محبت میں مبتلا ہے۔ فلم ہے ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ جو اسی نام کے ناول پر مبنی ہے۔ اس کی مصنفہ ایمیلی برونٹی ہیں۔ اس ناول کو انگریزی ادب میں منفرد مقام حاصل ہے۔ ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ فلم کا انتظار مداحوں کو ایک عرصے سے ہے اور گزشتہ دن وارنر بردرز نے اس کا ٹریلر جاری کیا۔ یہ ناول ۱۸۴۷ء میں شائع ہوا تھا۔ فلم کے پروڈیورس ایمیرالڈ فینل ہیں جو ’’پرومسنگ ینگ وومن‘‘ اور ’’سالٹ برن‘‘ جیسی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔
The official teaser for Emerald Fennell’s ‘WUTHERING HEIGHTS’ starring Margot Robbie and Jacob Elordi.
— Film Updates (@FilmUpdates) September 3, 2025
In theaters Valentine’s Day 2026.
pic.twitter.com/5FRQ3JGd8R
فلم میں مارگو روبی، کیتھرین ارن شا جبکہ جیکب ایلورڈی ہیتھ کلف کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں ہانگ شا، ایلیسن اولیور اور شہزاد لطیف بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ جوش، انتقام اور المیے کی کہانی ہے جو یارکشائر کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ یہ پلاٹ کیتھرین ارنشا اور ہیتھ کلف کی پیچیدہ محبت کی کہانی کے گرد گھومتا ہے، جسے کیتھرین کے والد نے گود لیا تھا۔ ان کے گہرے رشتے کے باوجود، کیتھرین نے سماجی حیثیت کیلئے ایک امیر پڑوسی، ایڈگر لنٹن سے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔ دل شکستہ اور مشتعل، ہیتھ کلف نے ان لوگوں سے بدلہ لینے کا عہد کیا جنہوں نے اس پر ظلم کیا۔
واضح رہے کہ ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ کو ماضی میں کئی بار فلم میں ڈھالا گیا ہے، جس میں ۲۰۱۱ء کی فلم قابل ذکر ہیں۔ اس میں جیمز ہاوسن اور کایا اسکوڈیلیریو نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔