Inquilab Logo

یش راج فلمز کا اسٹریمنگ سروس میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

Updated: November 17, 2021, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai

ملک کی سب سے مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کے لیے۶۷؍ ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Filmmaker and director Aditya Chopra.Picture:INN
فلمساز اور ہدایتکارآدتیہ چوپڑا۔ تصویر: آئی این این

ملک کی سب سے مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کے لیے۶۷؍ ملین  روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا نام ’وائی آر ایف انٹرٹینمنٹ‘ رکھا جائے گا۔یہ اسٹریمنگ سروس  ملک  کی مقامی اسٹریمنگ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ملک سے باہر رہنےوالی   عوام کو بھی اپنا ہدف بنائے گی، جو’زی فائیو‘ اور ’سونی لائیو‘جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے مقابلہ کرے گی۔رپورٹ کے مطابق، یش راج فلمز کےچیئرمین آدتیہ چوپڑا   میں ڈیجیٹل مواد کی پیداوار کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آدتیہ چوپڑا وژن اور کہانی بیان کرنے کے عالمی معیار کو ہندوستان میں جڑی کہانیوں سے ملانا چاہتے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے   کہ یہ وہ لمحہ ہو سکتا ہے جو او ٹی ٹی کی جگہ کو ہمیشہ کے لیے نئی شکل دے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ یش راج فلمز کے  بہت بڑے منصوبے ہیں اور وہ جلد ہی اپنی حکمت عملی تیار کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK