Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندی نےاُدھو اور راج ٹھاکرےکو قریب کردیا! ۵؍ جولائی کو مشترکہ احتجاج کریں گے

Updated: June 28, 2025, 12:47 AM IST | Mumbai

۲؍ دہائی میں پہلی مرتبہ دونوں بھائی ایک ساتھ سیاسی اسٹیج پر آئیں گے

Raj and Uddhav Thackeray: Is a new political equality emerging?
راج اور ادھو ٹھاکرے :کیا کوئی نئی سیاسی مساوات بن رہی ہے ؟

ریاستی حکومت کی جانب سے پہلی تا پانچویں جماعت میں ہندی لازمی قرار دینے کے معاملہ پر اب ٹھاکرے برادران ادھو اور راج ٹھاکرے دونوں مل کر ۵؍ جولائی کو مورچہ نکالیں گے ۔ اس کی تصدیق  شیو سینا( ادھو  )  کے ترجمان  اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کی۔ انہوںنے کہا کہ مورچہ نکالنے کا وقت اور جگہ دونوں لیڈروں کے درمیان گفتگو کے بعد طے کی جائے گی۔  ۲؍ دہائی میں پہلی مرتبہ ادھو اور راج کسی سیاسی اسٹیج پر پہلی مرتبہ ساتھ آئیں گے ۔ اس کی وجہ سے پورے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
 واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت کے ۱۶؍ اپریل کے جی آر کے مطابق ریاستی بورڈ کے مراٹھی اور انگلش میڈیم اسکولوں میں کلاس اول تا پنجم ہندی کو لازمی تیسری زبان کے طور پر متعارف کرانے کے فیصلے پر کئی حلقوں سے تنقید ہوئی تھی۔ ردعمل کے بعد ایک نظرثانی شدہ  جی آر جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ ہندی  لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگی۔ اس میں طلبہ کو ہندی کی جگہ دوسری ہندوستانی زبان کا انتخاب کرنے کی اجازت دینے کا انتظام بھی شامل ہے بشرطیکہ اسکول میں ایک ہی کلاس کے کم از کم۲۰؍ طلبہ ایسی درخواست  دیں۔
 حکومت کی اس قرار داد کے خلاف جمعرات کو   ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے  اور شیو سینا کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے الگ الگ دن احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ راج ٹھاکرے نے۶؍ جولائی کو جنوبی ممبئی میں گرگاؤں چوپاٹی سے ’وراٹ مورچہ‘ کا اعلان کیا تھا جبکہ  ادھو نے ۷؍ جولائی کو آزاد میدان میں ہونے والے ایک احتجاج کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کا اہتمام تعلیمی اور سماجی کارکن دیپک پوار کرنے والے تھے۔ ایک ہی مسئلہ پر دو الگ الگ ریلیوں کے اعلان  سے انتظامیہ بھی بے چین تھا اور عوام میں بھی تشویش پائی جارہی تھی ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK