Inquilab Logo

شاہ رخ خان اور سلما ن خان دونوں ہی میرے لئے تحریک ہیں: یش

Updated: April 09, 2022, 10:15 AM IST | Agency | Mumbai

یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر۲؍ کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔کے جی ایف۲؍جلد ہی سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔

Yash. Picture:INN
یش۔ تصویر: آئی این این

یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر۲؍ کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔کے جی ایف۲؍جلد ہی سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے شائقین کا فلم کو لے کر جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ یش کی فین فالوونگ بھی کافی بڑھ گئی ہے۔  جسے دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں نے ان کا موازنہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سے کرنا شروع کردیا۔ حال ہی میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے یش نے کہا کہ وہ ابھی سنیما کڈ  ہیں اور شاہ رخ اور سلمان کی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔ یش نے مزید کہا کہ یہاں کچھ بھی مستقل نہیں ہے اور شاہ رخ اور سلمان سے ان کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔ یہی نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ اور سلمان دونوں ہی میرے لیے  تحریک ہیں اور وہ  انڈسٹری کے ستون بھی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یش کی فلم کے جی ایف ۲؍ اس ماہ ۱۴؍ اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔یش نے بالی ووڈ لائف کو دئیے گئے ایک انٹرویو میںپین انڈیا فلمز پر بھی گفتگو کی اوراسے ملک کے عوام کو متحد کرنے کا ذریعہ قراردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK