• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: انتقال کرجانے والی اور سب سے زیادہ سرچ کی گئیں شخصیات

Updated: December 25, 2025, 2:03 PM IST | Mumbai

۲۰۲۵ء میں دنیا ایسی کئی شخصیات سے محروم ہوگئی جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں گہرے نقوش چھوڑے۔ سیاست، فن، کھیل، ادب اور سماجی خدمات سے وابستہ یہ نام نہ صرف اپنی زندگی میں نمایاں رہے بلکہ ان کے انتقال نے عالمی سطح پر گہرے اثرات چھوڑے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شخصیات سال بھر سرچ انجنز پر سب سے زیادہ تلاش کی گئیں۔ عوام نے ان کی زندگی، خدمات اور وراثت کو جاننے کی کوشش کی، جس سے یہ واضح ہوا کہ ان کا اثر موت کے بعد بھی قائم رہا۔

Dharmendra. Picture: INN
دھرمیندر۔ تصویر:آئی این این

چارلی کرک (Charlie Kirk)
پیدائش: ۱۴؍ اکتوبر ۱۹۹۳ء، انتقال: ۱۰؍ ستمبر ۲۰۲۵ء
ایک کنزرویٹو سیاسی جماعت کے رضاکار تھے جو نوجوانوں میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث جانے جاتے تھے۔ ایک عوامی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ان کی ہلاکت نے امریکا میں شدید ردِعمل اور بحث کو جنم دیا۔

اوزی آزبورن (Ozzy Osbourne)
پیدائش: ۳؍ دسمبر ۱۹۵۳ء، انتقال: ۲۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء
برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار تھے، جنہیں ’’پرنس آف دی ڈارکنیس‘‘ کہا جاتا تھا۔ راک میوزک کی دنیا میں ان کا مقام منفرد رہا اور ان کی وفات پر دنیا بھر کے مداح سوگوار ہوئے۔

ہلک ہوگن (Hulk Hogan)
پیدائش: ۱۱؍ اگست ۱۹۵۳ء، انتقال: ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء 
امریکہ کے مشہور پہلوان اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے اسٹار تھے۔ انہوں نے ریسلنگ کو عالمی مقبولیت دلائی اور کئی دہائیوں تک کھیلوں کی تفریح پر راج کیا۔

ڈایان کیٹن (Diane Keaton)
پیدائش: ۵؍ جنوری ۱۹۴۶ء، انتقال: ۱۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء
ہالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ تھیں۔ فلم ’’دی گاڈفادر‘‘ میں شاندار اداکاری پر انہیں عالمی شہرت اور متعدد اعزازات حاصل ہوئے، جو ان کے کامیاب فلمی کریئر کی پہچان بنے۔

جین ہیکمین (Gene Hackman)
پیدائش: ۳۰؍ جنوری ۱۹۳۰ء، انتقال: ۱۸؍ فروری ۲۰۲۵ء 
امریکہ کے نامور اداکار تھے۔ انہوں نے کئی یادگار ہالی ووڈ فلموں میں طاقتور اور سنجیدہ کردار ادا کئے اور اپنی اداکاری سے فلمی دنیا پر گہرا اثر چھوڑا۔

رابرٹ ریڈفورڈ (Robert Redford)
پیدائش: ۱۸؍ اگست ۱۹۳۶ء، انتقال: ۱۶؍ ستمبر ۲۰۲۵ء 
امریکی اداکار، ہدایتکار اور فلم ساز تھے۔ وہ سن ڈانس فلم فیسٹیول کے بانی بھی تھے، جس نے آزاد سنیما کو عالمی سطح پر نئی شناخت دی۔

پوپ فرانسس (Pope Francis)
پیدائش: ۱۷؍ دسمبر ۱۹۳۶ء، انتقال: ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۵ء 
دنیا کے بااثر ترین مذہبی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ انسان دوستی، سماجی انصاف اور امن کے علمبردار رہے۔ ان کے جنازے میں تقریباً چار لاکھ افراد نے شرکت کی۔

دھرمیندر (Dharmendra)
پیدائش: ۸؍ دسمبر ۱۹۳۵ء، انتقال: ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء 
ہندوستانی سنیما کے عظیم اداکار تھے، جنہیں ’’بالی ووڈ کا ہی مین‘‘ کہا جاتا تھا۔ فلم ’’شعلے‘‘ سمیت متعدد یادگار فلمیں ان کے شاندار فلمی سفر کی علامت رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK