• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ذاکر خان نے صحت کی وجوہات کی بنا پر کامیڈی سے طویل وقفہ لے لیا، ۲۰۳۰ء تک واپس آ سکتے ہیں

Updated: January 21, 2026, 5:17 PM IST | Hyderabad

اسٹینڈ اَپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے لیے کامیڈی سے دور رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنی جاری ’’پاپا یار ٹور‘‘ کے دوران حیدرآباد میں ہونے والے ایک حالیہ لائیو شو میں بتائی۔

Zakir Khan.Photo:INN
ذاکر خان۔ تصویر:آئی این این

اسٹینڈ اَپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے لیے کامیڈی سے دور رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنی جاری ’’پاپا یار ٹور‘‘ کے دوران حیدرآباد میں ہونے والے ایک حالیہ لائیو شو میں بتائی۔ شو کی ایک ویڈیو کلپ، جس میں وہ اپنے فیصلے کے بارے میں بات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداحوں کے درمیان وسیع بحث کا سبب بن گئی ہے۔
ذاکر خان کے حالیہ حیدرآباد شو کی ایک ویڈیو منگل کے روز آن لائن سامنے آئی، جس میں ان کے اسٹینڈ اَپ کامیڈی سے وقفہ لینے کے فیصلے پر مزید وضاحت ملی۔  پاپا یار ٹور کے دوران ایک بھرے ہوئے آڈیٹوریم سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر نے انکشاف کیا کہ یہ وقفہ کئی برسوں پر محیط ہو سکتا ہے، ممکنہ طور پر۲۰۲۸ء،۲۰۲۹ء  با حتیٰ کہ ۲۰۳۰ء تک، جب وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں مکمل کر لیں گے۔

 

 اپنی وجوہات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے، کامیڈین نے اپنی صحت پر توجہ دینے اور ذاتی معاملات کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہو کر ذاکر نے کہا’’ یہ تین، چار یا پانچ سال کا وقفہ ہو سکتا ہے تاکہ میں اپنی صحت کا خیال رکھ سکوں اور کچھ دیگر باتوں کو سلجھا سکوں۔ آج یہاں موجود ہر شخص میرے دل کے بہت قریب ہے۔ آپ کی موجودگی میرے لیے اس سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے جتنا آپ سوچ سکتے ہیں، اور میں آپ سب کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔ بہت بہت شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:داؤس میں ہندوستانی ریاستوں کی ہندوستانی کمپنیوں کےساتھ معاہددوں پرشدید تنقید

بعد ازاں ذاکر نے انسٹاگرام پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جہاں انہوں نے اپنے منصوبوں کی وضاحت کی اور بتایا کہ ۲۰؍ جون تک ہونے والے تمام شوز کو ایک جشن کے طور پر لیا جائے گا۔ انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ باقی ماندہ شوز میں شرکت کریں، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس بار وہ بڑے پیمانے پر ٹور نہیں کریں گے۔
دل سے شکریے کا اظہار کرتے ہوئےذاکر نے اپنے سامعین کا مسلسل پیار اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، ان کے سفر میں مداحوں کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ یہ آخری شوز ان کے اور ان کے مداحوں دونوں کے لیے خاص طور پر یادگار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کرلا:مارپیٹ واقعہ کے بعد بی ایم سی کی بلڈوزر کارروائی

ذاکر خان کا عروج
ذاکر خان نے اوپن مائکس سے سفر شروع کر کے ایک پوری نسل کی آواز بننے تک کا سفر طے کیا۔ انہوں نے متوسط طبقے کی روزمرہ زندگی سے جڑی مزاحیہ باتوں کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا۔ وائرل اسپیشلز، ہاؤس فل ٹورز اور ایک سادہ و حقیقی شخصیت کے ساتھ، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک ہندوستان  کے اسٹینڈ اَپ کامیڈی منظرنامے پر راج کیا، مرکزی دھارے کی کامیڈی کو نئی شکل دی اور بے شمار نئے کامیڈینز کو متاثر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK