• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر بی آئی کی مداخلت کے باوجود روپیہ کیوں گر رہا ہے؟۷۱ء۹۱؍ کی سطح پار

Updated: January 21, 2026, 10:02 PM IST | Mumbai

انڈین روپیہ: ابھیشیک گوینکا نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تشویش برقرار ہے۔ ڈیل نہ ہونے کے سبب ایکسپورٹرز میں کافی بے چینی ہے اور وہ ڈالر فروخت نہیں کر رہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ ہے لیکن سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Rupee Down.Photo;INN
روپیہ میں گراوٹ۔ تصویر:آئی این این

بدھ کو  مارکیٹ کی نظریں روپے پر بھی ہیں، جہاں گراوٹ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج پھر روپے نے۷۶ء۹۱؍ روپے فی ڈالر کی نئی نچلی سطح کو چھوا۔ ایف آئی آئیز کی جانب سے ایکویٹی میں زبردست فروخت اور ڈالر کی مضبوط مانگ نے دباؤ بنایا  تاہم آر بی آئی کی مداخلت کے باوجود روپے میں گراوٹ مزید بڑھ گئی۔
ایف آئی آئیز کی ایکویٹی میں بھاری فروخت اور ڈالر کی خریداری سے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ آر بی آئی ڈالر کی سپلائی تو کر رہا ہے لیکن بڑی مقدار میں نہیں۔ دیگر ابھرتے ہوئے ممالک کی کرنسیوں میں استحکام کے باوجود روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی مارکیٹ ۵ء۴؍ فیصد گری جبکہ کوریائی انڈیکس ۱۵؍ فیصد اوپر ہے۔ 
فاریکس ٹریڈرز نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر یورپ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ اور ممکنہ ٹیرف کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ سے متعلق دھمکیاں اس قائم شدہ عالمی نظام کو ہلا رہی ہیں جس نے گزشتہ کئی دہائیوں میں بڑی معیشتوں اور اتحادیوں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کو سہارا دیا ہے۔ آئی ایف اے گلوبل نے ایک ریسرچ نوٹ میں کہا کہ ’’کسی خاص ڈیٹا پوائنٹ کے مقابلے میں جیوپولیٹکس کا اثاثوں کی قیمتوں کی حرکت پر کہیں زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کے پیچھے پڑی چینی کمپنی، دہلی ہائی کورٹ نے سپر اسٹار کے نام نوٹس جاری کیا

روپیہ کیوں گرا؟
گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے روپے میں گراوٹ آئی ہے۔ وہیں ہندوستان-امریکہ ٹریڈ ڈیل میں ہو رہی تاخیر نے بھی اس پر دباؤ ڈالا ہے۔ اس دوران ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی زبردست مانگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایکویٹی میں گراوٹ کے سبب ایف آئی آئیز کی ڈالر مانگ بڑھی ہے۔ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے روپے میں گراوٹ بڑھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی روپیہ ۹۱؍ روپے فی ڈالر کے اہم تکنیکی لیول کو بھی توڑ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:چیمپئن لیگ: آرسنل نے انٹر میلان کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کر لی

آئی ایف اے گلوبل اور بلینج کے بانی اور سی ای او ابھیشیک گوینکا نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تشویش برقرار ہے۔ ڈیل نہ ہونے کے سبب ایکسپورٹرز میں کافی بے چینی ہے اور وہ ڈالر فروخت نہیں کر رہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ ہے لیکن سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر میں کمزوری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روپے پر مارکیٹ میں گراوٹ کا دُہرا دباؤ ہے۔ آر بی آئی سرگرم ہے اور مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آر بی آئی مسلسل روپے کو سنبھالنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK