• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: کارلوس الکاراز، سبالینکا اور کوکو گاف کی فتوحات

Updated: January 21, 2026, 10:01 PM IST | Melbourne

میلبورن پارک میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز، دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی اسٹار کوکو گاف نے اپنے اپنے میچز جیت کر ویمنز اور مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

Carlos Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔تصویر:آئی این این

میلبورن  پارک میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم  آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز، دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی اسٹار کوکو گاف نے اپنے اپنے میچز جیت کر ویمنز اور مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ اسپین کے نوجوان اسٹار اور ٹاپ سیڈیڈ کارلوس الکاراز کو جرمنی کے۱۰۲؍ ویں رینکنگ والے کھلاڑی یانک ہینفمین نے سخت ٹکر دی۔ جرمن کھلاڑی کے پاور فل فور آرم شاٹس اور ڈراپ شاٹس کی بدولت پہلا سیٹ ۷۸؍ منٹ تک جاری رہا اور ٹائی بریکر پر الکاراز نے  ۶۔۷؍سے جیتا۔ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں الکاراز نے اپنی گرفت مضبوط کی اور ہینفمین کی پسلی کی تکلیف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ ۳۔۶؍ اور ۲۔۶؍سے اپنے نام کیا۔بیلاروس کی عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا نے چینی کوالیفائر بائی زوکسوان کو ۳۔۶؍ اور۱۔۶؍ سے زیر کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کے پیچھے پڑی چینی کمپنی، دہلی ہائی کورٹ نے سپر اسٹار کے نام نوٹس جاری کیا

 یہ عالمی نمبر ون کے طور پر سبالینکا کی ۲۵؍ ویں سنگلز فتح تھی۔ وہ  ۲۰۰۰ء کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی محض چھٹی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ وہ اب سیرینا ولیمز، جسٹن ہینن اور ایگا سواتیک  جیسی عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔تیسری سیڈیڈ امریکی کھلاڑی کوکو گاف نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے سربیا کی اولگا ڈینیلووچ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیدھے سیٹوں میں۲۔۶، ۲۔۶؍کے اسکور سے شکست دی۔کوکو گاف نے محض ۷۷؍ منٹ میں یہ مقابلہ جیت کر اپنی فارم اور فٹنیس کا لوہا منوایا۔اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اپنی ہی ہم وطن کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:چیمپئن لیگ: آرسنل نے انٹر میلان کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کر لی

میلبورن  میں زیوریو اور ڈی میناؤر نے حوصلے کا امتحان جیت لیا
الیگزینڈر زیوریو اور الیکس ڈی میناؤر نے ایک ایک سیٹ گنوانے کے باوجود آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ بارش کی رکاوٹ اور دباؤ بھرے لمحات کے درمیان زیوریو نے فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو۳۔۶، ۶۔۴، ۳۔۶،  ۴۔۶؍ سے شکست دے دی اور اب ان کا مقابلہ کیمرون نوری سے ہوگا۔گھر کے فیورٹ ڈی میناؤر نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے سربیا کے حمد مدجیدووچ کو  ہرایا۔ چھٹے سیڈ یڈی میناؤر، جو کریئر کی بہترین رینکنگ پر کھیل رہے ہیں، تیسرے راؤنڈ میں فرانسس ٹیا فو یا فرانسسکو کومیسینا سے ٹکرائیں گے۔ دیگر مقابلوں میں امریکی نوجوان لرنر ٹین نے الیگزینڈر شیوشینکو کو شکست دے کر اپنی شاندار فارم برقرار رکھی، جبکہ الیگزینڈر بوبلک، ٹومی پال اور الیخاندرو ڈیوڈووچ فوکینا نے بھی تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK