Updated: January 21, 2026, 9:05 PM IST
| Mumbai
برازیلین فارورڈ گیبریل جیسس کی شاندار واپسی اور دو گولز کی بدولت آرسنل نے یوئیفا چیمپئن لیگ کے اہم معرکے میں انٹر میلان کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ۱۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آرسنل نے ٹورنامنٹ کے آخری ۱۶؍ (ناک آؤٹ مرحلے) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
آرسنل فٹبال کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این
برازیلین فارورڈ گیبریل جیسس کی شاندار واپسی اور دو گولز کی بدولت آرسنل نے یوئیفا چیمپئن لیگ کے اہم معرکے میں انٹر میلان کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ۱۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آرسنل نے ٹورنامنٹ کے آخری ۱۶؍ (ناک آؤٹ مرحلے) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔تقریباً ایک سال تک انجری کے باعث میدان سے باہر رہنے والے گیبریل جیسس نے اس سیزن کے اپنے محض تیسرے اسٹارٹ میں ہی اپنی فارم ثابت کر دی۔ میچ کے ۱۰؍ویں منٹ میں جیسس نے جیرین ٹمبر کے شاٹ پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر آرسنل کو برتری دلائی۔ یہ نومبر ۲۰۲۳ء کے بعد چیمپئن لیگ میں ان کا پہلا گول تھا۔ انٹر میلان نے ۱۸؍ویں منٹ میں پیٹر سوکچ کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔
۳۱؍ویں منٹ میں بکایو ساکا کے کارنر پر ٹروسارڈ کے ہیڈر پاس کی مدد سے جیسس نے اپنا دوسرا گول کر کے آرسنل کو دوبارہ برتری دلادی۔ ۷۵؍ویں منٹ میں جیسس کی جگہ میدان میں آنے والے وکٹر گیوکیرس نے ۸۴؍ویں منٹ میں گول کر کے آرسنل کی فتح پر مہر لگا دی۔ آرسنل نے اس فتح کے ساتھ اپنی تاریخ میں پہلی بار یورپی مقابلوں میں مسلسل سات میچز جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کینن ہینڈز ( آرسینل) اس وقت چیمپئن لیگ کے ٹیبل پر بھی سرفہرست ہیں۔مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم اس وقت انگلش پریمیئر لیگ میں بھی 7 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ آرسنل کا اگلا بڑا مقابلہ اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف ہوگا، جہاں وہ اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ: افغانستان کی تنزانیہ پر شاندار فتح، ۹؍ وکٹوں سے دھول چٹا دی
ایمباپے کے دو گول، ریئل میڈرڈ کی موناکو کے خلاف شاندار جیت
اسٹار اسٹرائیکر کیلین ایمباپے کی شاندار فارم کی بدولت ریئل میڈرڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر موناکو کو عبرتناک شکست دے کر لیگ کے اگلے مرحلے (ٹاپ 8) میں رسائی کی راہ ہموار کر لی ہے۔ میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس یکطرفہ مقابلے میں ایمباپے نے اپنے سابق کلب کے خلاف رحم نہ دکھایا۔
یہ بھی پڑھئے:او رومیو ٹریلر جاری: محبت اور انتقام کا خونریز کھیل، شاہد کپور کا خطرناک روپ
میچ کے پانچویں منٹ میں فیڈے والورڈے کے پاس پر پہلا گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ ۲۶؍ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے ہاف ٹائم تک اسکور ۰۔۲؍ کر دیا۔ دوسرے ہاف میں فرانکو ماسٹانٹونو نے ۵۱؍ ویں منٹ میں گول کیا، جبکہ موناکو کے تھیلو کیرر کے اون گول (Own Goal) نے ریئل میڈرڈ کا کام مزید آسان کر دیا۔ وینیسیئس جونیئر اور جوڈ بیلنگھم نے بھی ایک ایک گول کر کے اسکور ۰۔۶؍ کر دیا۔ موناکو کی جانب سے واحد گول جورڈن تیزے نے کیا۔