Inquilab Logo Happiest Places to Work

’زیرو سے ری اسٹارٹ‘ آئی ایف ایف ایس میں ’جرمن اسٹار آف انڈیا‘ کیلئے منتخب

Updated: July 28, 2025, 8:04 PM IST | Mumbai

ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ’’زیرو سے ری اسٹارٹ‘‘ کو اشٹو ٹگارٹ انڈین فلم فیسٹیول میں ’’جرمن اسٹار آف انڈیا‘‘ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پر ۲۰۰؍ سے زائد ممالک اور یونین ٹیریٹریز میں موجود ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ودھو ونودچوپڑہ کی دستاویزی فلم ’’زیرو سے اسٹارٹ‘‘کو انڈین فلم فیسٹیول اشٹوٹگارٹ میں ’’جرمن اسٹار آف انڈیا‘‘ سے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس فلم کوانٹرٹینمنٹ کے شعبے میں بہترین فیچر فلم کے زمرے میں اس اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز فلم ساز جسکنور کوہلی کو بھی دیا گیا ہے، جنہوں نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ہے جو ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کے (بی ہائنڈ دی سین) پردے کے پیچھے کے سفر کو بیان کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سنجے کپور کی۳۰؍ ہزار کروڑ کی جائیداد پر تنازع، کرشمہ کپور کا نام بھی خبروں میں

اس موقع پر فلمساز اور پروڈیوسرودھو ونودچوپڑہ نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ ’’زیرو سے ری اسٹارٹ‘‘ نے سرحد پار بھی ناظرین پرگہرا اثر چھوڑا ہے۔ میں جرمنی کے لوگوں کی طرف سے موصول ہونےو الی اس محبت کیلئے واقع خوش ہوں۔‘‘ جسکنور نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک غیر حقیقی احساس ہے کہ سرحد پار سے ناظرین نے آپ کی فلم کو اپنی پسندیدہ فلم کے طور پر منتخب کیا ہے۔  اشٹوٹگارٹ، آپ کا شکریہ۔ شکریہ جرمنی۔ یہ واقعی ناقابل یقین اور غیر معمولی ہے۔ اس لمحے میں مجھے ’’زیرو سے ری اسٹارٹ‘‘ کا وہ جملہ یاد آرہا ہے ’’تیار رہو یار کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتاہے۔‘‘ فلم ’’زیرو سے ری اسٹارٹ‘‘ فی الحال دنیا بھر کے ۲۰۰؍ سےزائد ممالک اور یونین ٹیریٹریز میں امیزون پرائم ویڈیو پر موجود ہے۔ یہ فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کے پس پردہ سفر کو بیان کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK