Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجے کپور کی۳۰؍ ہزار کروڑ کی جائیداد پر تنازع، کرشمہ کپور کا نام بھی خبروں میں

Updated: July 28, 2025, 4:12 PM IST | Mumbai

سنجے کپور کے انتقال کے بعد ان کی۳۰؍ ہزار کروڑ روپے کی جائیداد کئی غیر یقینی صورتحال اور تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ جائیداد کے حوالے سے جاری تنازعات کے بیچ کرشمہ کپور نے مبینہ طور پر کمپنی میں اپنے حصے کا مطالبہ کیا ہے۔

Karisma Kapoor and Sanjay Kapoor. Photo: INN.
کرشمہ کپور اور سنجے کپور۔ تصویر: آئی این این۔

اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی اچانک موت نے سب کو صدمے میں ڈال دیا۔ معروف صنعتکار ۱۲؍ جون۲۰۲۵ء کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی۳۰؍ ہزار کروڑ روپے کی جائیداد کئی غیر یقینی صورتحال اور تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ جائیداد کے حوالے سے جاری تنازعات کے بیچ کرشمہ کپور نے مبینہ طور پر کمپنی میں اپنے حصے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگرچہ اداکارہ نے ان خبروں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن سنجے کی کمپنی، سونا کومسٹار، ان کی والدہ کی جانب سے جاری کردہ دھماکہ خیز خط کے بعد حیرت زدہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہما قریشی ایک منفرد شناخت کی حامل اداکارہ ہیں

سنجے کپور کی والدہ کا بیان
سنجے کپور کے انتقال کے بعد ان کی والدہ، رانی کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سونا گروپ کی بڑی شیئر ہولڈر ہیں اور کمپنی کے ساتھ منسلک پرتعیش جائیداد کی بھی مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کپور کی والدہ نے کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ ایک خط بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اپنے بیٹے کی موت کے صدمے کے دوران کچھ دستاویزات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا:’’مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ کچھ افراد خود کو کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ وہ خاندان کے مفادات کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مجھے پوری طرح یقین ہے کہ میرے بیٹے کی وفات کے بعد جس وقت میں ذہنی و جذباتی طور پر کمزور تھی اس وقت میرے ساتھ زبردستی جو دستاویزات دستخط کروائے گئے، اب ان کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: فہد فاصل ریٹائر ہونے کے بعد بارسلونا میں اوبر ڈرائیور کے طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں

کرشمہ اور سنجے کپور کا رشہ
کرشمہ کپور نے۲۰۰۳ء میں سنجے کپور سے شادی کی تھی، تاہم، ۲۰۱۶ء میں ان کا طلاق ایک تلخ اور پیچیدہ مرحلے کے بعد ہوا۔ اداکارہ نے سنجے اور ان کی والدہ پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کئے تھے اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے ہنی مون کے دوران انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب، سنجے نے الزام لگایا تھا کہ کرشمہ نے ان سے محض دولت کی خاطر شادی کی تھی۔ کرشمہ اور سنجے کے دو بچے ہیں سمیرا اور کیان۔ طلاق کے بعد بچوں کی مکمل تحویل کرشمہ کو دی گئی۔ علاوہ ازیں، طلاق کے تصفیے کے تحت ممبئی میں ایک جائیداد، جو سنجے کے والد کی ملکیت تھی، کرشمہ کے نام منتقل کی گئی۔ سنجے نے اپنے دونوں بچوں کیلئے۱۴؍، ۱۴؍ کروڑ روپے کے بانڈز بھی خریدے تھےجن سے ہر سال بچوں کی مالی حفاظت کیلئے دس دس لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK