• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ظہران ممدانی کی جیت ذاتی محسوس ہورہی ہے: رسیکا دگل اور شیفالی شاہ ، ٹرولنگ کا شکار

Updated: November 12, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai

میرا نائر کے بیٹے ظہران ممدانی کو نیویارک شہر کا میئر بننے پر مبارکباد دینے پر رسیکا دگل کو ٹرول کیا گیا۔ شائقین حقیقی خوشی کے اظہار کے لیے ان کا دفاع کررہے ہیں ۔

Rasika And Shefali.Photo:INN
رسیکا اور شیفالی۔ تصویر:آئی این این

میرا نائر کی پرانی ساتھیوں  شیفالی شاہ اور رسیکا دگل کے لیے جشن کے ایک  لمحے کے طور پر جو سلسلہ شروع ہوا، وہ تیزی سے آن لائن ٹرولنگ کے ہدف میں بدل گیا۔ بالترتیب مانسون ویڈنگ اور اے سوئٹیبل بوائے  میں نائر کے ساتھ کام کرنے والی دو مشہور اداکاروں نے نیویارک شہر کے نئے میئر کے طور پر اپنے تاریخی انتخاب کے بعد فلمساز کے بیٹے ظہران ممدانی کے بارے میں گرمجوشی سے بات کی۔
دہلی کرائم سیزن ۳؍ کے پروموشنز کے دوران شیفالی اور رسیکا نے نوجوان سیاست دان کے لیے اپنی تعریف اور میرا نائر کے ساتھ اپنے یادگار لمحات  کو شیئر کیا۔ اس وقت دہلی کرائم کی کاسٹ   بشمول سیانی گپتا، راجیش تیلانگ، اور ہدایتکار تنوج چوپڑا ،پر ظہران کی جیت  پر خوش تھے۔ 
یہ بہت شاندار محسوس ہوتا ہے: شیفالی شاہ کا ردعمل
شیفالی، جنہوں نے نائر کی۲۰۰۱ء کی کلٹ کلاسک مانسون ویڈنگ میں مشہور ریا ورما کا کردار ادا کیا تھا، نے فلمساز اور اپنے خاندان کے ساتھ اپنے  اچھے  تعلقات کو یاد کیا۔انہوں نے کہاکہ ’’میں ان سے کبھی نہیں ملی، لیکن مانسون  ویڈنگ کے بعد، وہ  بہت پیاری لگتی تھیں۔ مجھے اب بھی کرسمس یا نئے سال کا کارڈ ملتا ہے جس میں تصویر میں ان تینوں کے ساتھ ہیں۔ میں نے ظہران کو ایک نوجوان لڑکے سے بڑا ہوتا ہوا دیکھا ہے۔ میں انہیں  ذاتی طور پر نہیں جانتی، لیکن یہ بہت اچھا لگتا ہے۔‘‘
راسیکا دگل  نے کہاکہ  فتح ذاتی محسوس  ہوتی ہے
فلم ’’اے سوئٹیبل بوائے‘‘  میں اداکاری کرنے والی رسیکا دُگل  نے کہا کہ  انہوں  نے ایک بار ظہران کے ساتھ برسوں پہلےفیس بُک  پر مختصر بات چیت کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ یہ جیت واقعی ذاتی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے دنیا میں اعتماد بحال کر دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’جومانجی ۳‘‘ فرنچائز کی آخری فلم ہوگی: دی راک کی تصدیق

آن لائن ردعمل
اگرچہ ان کے تبصرے نیک نیتی کے تھے، ویڈیو کلپس نے جلد ہی آن لائن ردعمل کو جنم دیا۔ انٹر نیٹ صارفین  کے ایک گروپ  نے ان دونوں کا مذاق اڑایا، ان کے ردعمل کو ’’کرینج‘‘  قرار دیا۔ایکس پر ایک صارف نے لکھا، ’’کون ہیں یہ لوگ، کہاں سے آتے ہیں… شیفالی شاہ ایک سرٹیفائیڈ ویک ہیں۔‘‘ ایک اور تبصرے میں لکھا گیا’’ان ہندوستانی فلمی شخصیات کو ظہران ممدانی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ شیفالی شاہ کو اپنے شوہر کی دی کیرالہ اسٹوری ان کے لیے دکھا کر جشن منانا چاہیے۔‘‘دوسروں نے اداکارہ کے ریمارکس کو ’’توجہ طلب‘‘ اور ’’ڈھونگ ‘‘  قرار دیا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK