Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیڈرر، ندال اور سنر کی کامیابی کی برابری کر کے زیوریو سیمی فائنل میں

Updated: May 01, 2026, 5:08 PM IST | Madrid

الیگزینڈر زیوریو نے جمعرات کو میڈرڈ اوپن میں اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍ کی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھا، جہاں انہوں نے فلیویو کوبولی کو آسانی سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔

Zverev.Photo:X
زیوریو۔ تصویر:ایکس

الیگزینڈر زیوریو نے جمعرات کو میڈرڈ اوپن میں اے ٹی پی ماسٹرز  ۱۰۰۰؍ کی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھا، جہاں انہوں نے فلیویو کوبولی کو آسانی سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔
میونخ سیمی فائنل میں کوبولی سے ہارنے کے ٹھیک ۱۲؍ دن بعد، زیوریو نے منولو سینٹانا اسٹیڈیم میں۱۔۶، ۴۔۶؍ کی زبردست جیت کے ساتھ بازی پلٹ دی۔ دو بار کے میڈرڈ چیمپئن نے ہسپانوی دارالحکومت میں اپنے چوتھے سیمی فائنل کے راستے میں، اپنی پہلی سروس پر۳۹؍ میں سے صرف سات پوائنٹس گنوائے۔


زیوریو نے کہا کہ ’’کوئی بدلہ نہیں۔ میں فلیویو کو پسند کرتا ہوں۔ وہ ٹور پر میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ میرے ان کے  اور ان کے والد کے ساتھ کافی خوشگوار تعلقات ہیں۔ یہ کھیل ہے... کھیل بہت تیزی سے بدل سکتا ہے۔ میونخ میں، انہوں نے ایک شاندار میچ کھیلا اور میں نے بہت اچھا میچ نہیں کھیلا۔ آج، شاید اس کے برعکس ہوا۔‘‘
اپنی ۹۰؍ منٹ کی جیت کے ساتھ، زیوریو ۱۹۹۰ء میں اس سیریز کے شروع ہونے کے بعد سے، سیزن کے پہلے چار ماسٹرز۱۰۰۰؍ ایونٹس میں سے ہر ایک کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے صرف چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں؛ انہوں نے روجر فیڈرر (۲۰۰۶ء)، رافیل ندال (۲۰۱۰،۲۰۱۱ء) اور یانک سنر (۲۰۲۶ء) کی برابری کی ہے۔ اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ۳؍کھلاڑی زیوریو اس سال انڈین ویلز، میامی اور مونٹی کارلو میں اسی مرحلے میں سنر سے ہار گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:نوازالدین کی فلم’’ تُمْبَاڈ۲‘‘ میں عالیہ بھٹ شامل


میڈرڈ سیمی فائنل میں اپنے ۰۔۳؍ کے شاندار ریکارڈ کو مزید بہتر بنانے کی خواہش میں، زیوریو کا اگلا مقابلہ جمعہ کی شام کے سیشن میں ۲۱؍ سالہ بلجیم کے کھلاڑی الیگزینڈر بلاکس سے ہوگا۔ دنیا کے۶۹؍ نمبر کے بلاکس نے اس سے پہلے دفاعی چیمپئن کیسپر روڈ کو ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر اپنے پہلے ماسٹرز ۱۰۰۰؍ سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دو ہفتے قبل میونخ میں ہوئے ان کے مقابلے کے برعکس، زویریو نے میڈرڈ میں اپنی سروس پر جلدی ہی فارم حاصل کرلی۔ دوسرے سیڈ  کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں آٹھ ایس لگائے اور کوبولی کی ہچکچاہٹ بھری شروعات کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کوبولی اپنا پہلا ماسٹرز ۱۰۰۰؍ سیمی فائنل کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:گجرات نے بنگلورو کو چار وکٹوں سے شکست دی


زیوریو نے دوسرے سیٹ میں بھی وہی زور برقرار رکھا، اپنی گہرائی اور درستگی سے مسلسل دباؤ بنا کر ۲۳؍ سالہ اطالوی کھلاڑی کو بیک فٹ پر رکھا۔ اگرچہ کوبولی نے پانچویں گیم میں لگاتار تین بریک پوائنٹس بچائے اور دونوں طرف سے بہتر تیزی دکھائی، پھر بھی زویریو نے میچ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور اس سیزن میں اپنی تیسری ٹاپ ۲۰؍ جیت یقینی کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK