• Wed, 03 September, 2025
• EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جانی لیور کے متعلق ۱۰؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق

Updated: Aug 13, 2025, 6:29 PM IST | Aliya Sayyed

ہندوستانی کامیڈین اور اداکار جانی لیور کی پیدائش ۱۴؍ اگست ۱۹۵۷؍ کو پرکاشم ضلع، آندھراپردیش میں ہوئی تھی۔ ان کا شمار ہندوستانی سنیما کے عظیم کامیڈین میں کیا جاتا ہے۔ پڑھئے ان کے متعلق چند دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، اور انسٹاگرام

X
جانی لیور نے معاشی مسائل کی وجہ سے ساتویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑ دیا تھا۔ بعد ازیں اپنے اہل خانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کیلئےوہ بامبے کی سڑکوں پر قلم فروخت کرتے تھے۔انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کی نقالی کرکے بھی پیسے کمائے تھے جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

1/10

مشہور اداکار سنیل دت نے جانی لیور کے اسٹیج پرفارمنس سے متاثر ہو کر انہیں اپنی فلم ’’درد کا رشتہ‘‘ میں اداکاری کرنے کی پیشکش کی تھی۔

2/10

ہر سال جانی لیور کی اوسط ۱۰؍ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ ۲۰۰۰ء میں ان کی ۲۵؍ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔

3/10

جانی لیور کو موسیقی میں کافی دلچسپی ہے۔ وہ غزلیں بھی سنتے ہیں۔ خبروں کے مطابق وہ ایک اچھے نغمہ نگار اور گلوکار بھی ہیں۔

4/10

جانی لیور وقت کے پابند ہیں۔ وہ شوٹنگ سے ایک گھنٹہ قبل سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔

5/10

جانی لیور کا اصل نام جان راؤ پرکاش راؤ جانو مالا ہے۔ ہندوستان لیور کمپنی میں کام کرنے کے بعد انہوں نے ’’لیور‘‘کو اسٹیج کے نام پراستعمال کرنے کی شروعات کی۔

6/10

جانی لیور جنوبی ہند کے پکوانوں کے بھی شوقین ہیں۔ اڈلی سانبر ان کا پسندیدہ پکوان ہے۔

7/10

جانی لیور نے ۳۵۰؍ سے زائد فلموں اور کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے۔

8/10

انہیں ۱۳؍ مرتبہ بہترین کامیڈین کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم، فلم ’’دیوانہ مستانہ‘‘ (۱۹۹۷ء) اور ’’دُلہے راجا‘‘ (۱۹۹۸ء) کیلئے انہیں ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔

9/10

انہوں نے ۱۹۸۴ء میں سجاتا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے جیمی اور جیسی ہیں۔

10/10

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK