Inquilab Logo Happiest Places to Work

کترینہ کیف کے متعلق ۱۰؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق

Updated: Jul 15, 2025, 8:45 PM IST | Aliya Sayyed

کترینہ کیف برطانوی اداکارہ ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ ۱۶؍ جولائی ۱۹۸۳ء کو کترینہ کیف ہانگ کانگ میں ایک برطانوی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے ۶؍ بھائی بہن ہیں جن میں دو چھوٹی بہنیں، ۳؍ بڑی بہنیں اور ایک بڑا بھائی شامل ہیں۔ جانئے بالی ووڈ کی ’’باربی ڈول‘‘ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔ تمام تصاویر: ایکس، آئی این این، فیس بک، انسٹاگرام

X کترینہ کیف کے اہل خانہ لندن میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے دنیا بھر میں گھومتے رہتے تھے کیونکہ وہ اسی قسم کی ملازمت میں تھے۔ سفر کے دوران ان کی والدہ انہیں گھر ہی پر پڑھاتی تھیں۔
1/10

کترینہ کیف کے اہل خانہ لندن میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے دنیا بھر میں گھومتے رہتے تھے کیونکہ وہ اسی قسم کی ملازمت میں تھے۔ سفر کے دوران ان کی والدہ انہیں گھر ہی پر پڑھاتی تھیں۔

X کترینہ کیف کو برطانوی پکوان پسند ہیں جن میں خاص طور پر یورکشائر پڈنگ شامل ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ’’مجھے برطانوی پکوان پسند ہیں کیونکہ میں انہیں کھاکر ہی بڑی ہوئی ہوں۔ اسی لئے میرا ان سے گہرا تعلق ہے۔‘‘
2/10

کترینہ کیف کو برطانوی پکوان پسند ہیں جن میں خاص طور پر یورکشائر پڈنگ شامل ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ’’مجھے برطانوی پکوان پسند ہیں کیونکہ میں انہیں کھاکر ہی بڑی ہوئی ہوں۔ اسی لئے میرا ان سے گہرا تعلق ہے۔‘‘

X کترینہ کیف نے ۱۴؍ سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ایک جیولری برانڈ کیلئے ماڈلنگ کی تھی۔ اس وقت وہ ہوائی میں رہتی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے باربی ڈول کے طرز پر بھی ماڈلنگ کی تھی۔
3/10

کترینہ کیف نے ۱۴؍ سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ایک جیولری برانڈ کیلئے ماڈلنگ کی تھی۔ اس وقت وہ ہوائی میں رہتی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے باربی ڈول کے طرز پر بھی ماڈلنگ کی تھی۔

X کترینہ کیف کو اداکاری کے علاوہ رقص اور موسیقی سے بھی دلچسپی ہے۔ ان کے پسندیدہ میوزک بینڈز میں میوز، کولڈ پلے اورریڈیو ہیڈ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں مصوری میں بھی دلچسپی ہے۔
4/10

کترینہ کیف کو اداکاری کے علاوہ رقص اور موسیقی سے بھی دلچسپی ہے۔ ان کے پسندیدہ میوزک بینڈز میں میوز، کولڈ پلے اورریڈیو ہیڈ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں مصوری میں بھی دلچسپی ہے۔

X کترینہ کیف کا حقیقی نام ’’کترینہ ٹرکوٹ‘‘ ہے۔ پروڈیوسر عائشہ شروف نے ہندوستانی ناظرین کے پیش نظر ان کا نام بدل کر کترینہ کیف تجویز کیا تھا۔ 
5/10

کترینہ کیف کا حقیقی نام ’’کترینہ ٹرکوٹ‘‘ ہے۔ پروڈیوسر عائشہ شروف نے ہندوستانی ناظرین کے پیش نظر ان کا نام بدل کر کترینہ کیف تجویز کیا تھا۔ 

X کترینہ کیف کو بلندی اور اندھیرے سے ڈر لگتا ہے۔ 
6/10

کترینہ کیف کو بلندی اور اندھیرے سے ڈر لگتا ہے۔ 

X لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بھی ہے۔ ۲۰۱۵ء میں بالی ووڈ میں ان کے ۱۵؍ سال مکمل ہونے پر ان کا مجسمہ بنایا گیا تھا۔
7/10

لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بھی ہے۔ ۲۰۱۵ء میں بالی ووڈ میں ان کے ۱۵؍ سال مکمل ہونے پر ان کا مجسمہ بنایا گیا تھا۔

X کترینہ کیف سماجی مسائل کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن سوزین کے ادارے ریلیف پروجیکٹس انڈیا کیلئے بھی کام کیا ہے۔
8/10

کترینہ کیف سماجی مسائل کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن سوزین کے ادارے ریلیف پروجیکٹس انڈیا کیلئے بھی کام کیا ہے۔

X کترینہ کیف کویت کی شہریت بھی رکھتی ہیں کیونکہ ان کے والد کا تعلق کویت سے ہے۔ کترینہ کیف انجینئر بننے کی خواہشمند تھیں لیکن قسمت نے انہیں ایک کامیاب اداکارہ بنا دیا۔
9/10

کترینہ کیف کویت کی شہریت بھی رکھتی ہیں کیونکہ ان کے والد کا تعلق کویت سے ہے۔ کترینہ کیف انجینئر بننے کی خواہشمند تھیں لیکن قسمت نے انہیں ایک کامیاب اداکارہ بنا دیا۔

X کترینہ کیف کو اپنی عرفیت ’’کیٹ‘‘ بالکل نہیں پسند ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ان کے اصل نام ہی سے پکاریں۔
10/10

کترینہ کیف کو اپنی عرفیت ’’کیٹ‘‘ بالکل نہیں پسند ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ان کے اصل نام ہی سے پکاریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK