• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرینہ کپور کے متعلق ۸؍ غیر معروف دلچسپ حقائق

Updated: Sep 20, 2024, 9:51 PM IST | Aliya Sayyed

کرینہ کپور ۲۱؍ ستمبر ۱۹۸۰ء کو پیدا ہوئی تھیں، اور ۲۰۰۰ء میں بطور اداکارہ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم ’’رفیوجی‘‘ تھی جس میں وہ ابھیشیک بچن کے مقابل نظر آئی تھیں۔ انہوں نے اب تک کئی فلموں میں کام کیا ہے اور آج ان کا شمار صنعت کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ آج سالگرہ کی مناسبت سے جانئے ان کے متعلق چند دلچسپ غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، انسٹا گرام

X کرینہ کپور اداکار نہیں بننا چاہتی تھیں: کرینہ کپور نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے ۲؍سال کامرس کی تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ کریمینل لائر بننا چاہتی تھیں۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی، امریکہ سے مائیکروکمپیوٹرس کا قلیل مدتی کورس بھی کیا تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ لاء کالج، ممبئی میں ایک سال قانون کی پڑھائی کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔
1/8

کرینہ کپور اداکار نہیں بننا چاہتی تھیں: کرینہ کپور نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج سے ۲؍سال کامرس کی تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ کریمینل لائر بننا چاہتی تھیں۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی، امریکہ سے مائیکروکمپیوٹرس کا قلیل مدتی کورس بھی کیا تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ لاء کالج، ممبئی میں ایک سال قانون کی پڑھائی کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔

X سیف علی خان کے سبب کرینہ میں مطالعے کی عادت پروان چڑھی: کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان مطالعہ کے شوقین ہیں، اور انہی کی بدولت کرینہ میں بھی مطالعہ کے تئیں رغبت بڑھی ہے۔ کرینہ کے علاوہ سیف علی خان نے اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیرعلی خان ( جے) میں بھی مطالعے کا شوق پروان چڑھایا ہے۔
2/8

سیف علی خان کے سبب کرینہ میں مطالعے کی عادت پروان چڑھی: کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان مطالعہ کے شوقین ہیں، اور انہی کی بدولت کرینہ میں بھی مطالعہ کے تئیں رغبت بڑھی ہے۔ کرینہ کے علاوہ سیف علی خان نے اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیرعلی خان ( جے) میں بھی مطالعے کا شوق پروان چڑھایا ہے۔

X کرینہ کپور کا حقیقی نام: کرینہ کی پیدائش کے بعد دادا راج کپور نے ان کا نام سدھیمارکھا تھا۔ بعد ازیں ان کی والدہ نے ادبی دنیا اور مشہور مصنف لیو ٹالسٹائی کی کہانی کے کردار ’’اینا کرنینا‘‘ سے متاثر ہو کر ان کا نام ’’کرینہ‘‘ رکھا۔
3/8

کرینہ کپور کا حقیقی نام: کرینہ کی پیدائش کے بعد دادا راج کپور نے ان کا نام سدھیمارکھا تھا۔ بعد ازیں ان کی والدہ نے ادبی دنیا اور مشہور مصنف لیو ٹالسٹائی کی کہانی کے کردار ’’اینا کرنینا‘‘ سے متاثر ہو کر ان کا نام ’’کرینہ‘‘ رکھا۔

X دانتوں سے ناخن کترنے کی عادت: کرینہ کپور کو بچپن ہی سے دانتوں سے ناخن کترنے کی عادت ہے۔ وہ اپنی اس عادت سےچھٹکارا پانے کیلئے باقاعدہ مینی کیور کرواتی رہتی ہیں۔
4/8

دانتوں سے ناخن کترنے کی عادت: کرینہ کپور کو بچپن ہی سے دانتوں سے ناخن کترنے کی عادت ہے۔ وہ اپنی اس عادت سےچھٹکارا پانے کیلئے باقاعدہ مینی کیور کرواتی رہتی ہیں۔

X گھی سے رغبت: چاہے گھر کے پکوان، جیسے دال چاول ہوں یا آلو کا پراٹھا، کرینہ کپور نے اپنی پنجابی روایت کو زندہ رکھا ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ گھی میں کسی بھی پکوان کو مزیدار بنانے کی جادوئی صلاحیت ہے۔
5/8

گھی سے رغبت: چاہے گھر کے پکوان، جیسے دال چاول ہوں یا آلو کا پراٹھا، کرینہ کپور نے اپنی پنجابی روایت کو زندہ رکھا ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ گھی میں کسی بھی پکوان کو مزیدار بنانے کی جادوئی صلاحیت ہے۔

X یوگا کے تئیں دلچسپی: کرینہ کپور باقاعدگی سے یوگا کرتی ہیں۔ ان کی انسٹاگرام تصاویر سے یوگا کے تئیں ان کی لگن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کرینہ کپور ایک ہی سیشن میں ۵۰؍ مرتبہ سریہ نمسکار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سیف علی خان اور ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی ان کی یوگا کی عادت سے کافی متاثر ہیں۔
6/8

یوگا کے تئیں دلچسپی: کرینہ کپور باقاعدگی سے یوگا کرتی ہیں۔ ان کی انسٹاگرام تصاویر سے یوگا کے تئیں ان کی لگن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کرینہ کپور ایک ہی سیشن میں ۵۰؍ مرتبہ سریہ نمسکار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سیف علی خان اور ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی ان کی یوگا کی عادت سے کافی متاثر ہیں۔

X ’’کہو نا پیار ہے‘‘ میں کرینہ کپور: کرینہ کپور، رتیک روشن کے ساتھ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ میں نظر آنے والی تھیں۔ انہوں نے فلم کیلئے ایک نغمے کی شوٹنگ بھی کی تھی۔ بعد ازیں والدہ ببیتا کی وجہ سے انہوں نے یہ رول ادا نہیں کیا جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ببیتا کپور نے کہا تھا کہ رتیک روشن کے ڈبل رول والی فلم میں کرینہ کا اسکرین ٹائم کم ہوگا۔
7/8

’’کہو نا پیار ہے‘‘ میں کرینہ کپور: کرینہ کپور، رتیک روشن کے ساتھ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ میں نظر آنے والی تھیں۔ انہوں نے فلم کیلئے ایک نغمے کی شوٹنگ بھی کی تھی۔ بعد ازیں والدہ ببیتا کی وجہ سے انہوں نے یہ رول ادا نہیں کیا جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ببیتا کپور نے کہا تھا کہ رتیک روشن کے ڈبل رول والی فلم میں کرینہ کا اسکرین ٹائم کم ہوگا۔

X شبانہ اعظمیٰ سے گھبراہٹ: کرینہ کپور کو دیپا مہتا کی فلم ’’واٹر‘‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ فلم کا اسکرپٹ پڑھنے اور کاسٹ میں شبانہ اعظمی کے متعلق جاننے کے بعد انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ وہ تجربہ کار اداکارہ کے سامنے اداکاری کرنے میں گھبرا رہی تھیں۔ بعد ازیں فلم میں شبانہ اعظمیٰ کا کردار سیما بسواس نے نبھایا تھا جبکہ کرینہ کا کردار لیزا رے نے بخوبی ادا کیا تھا۔
8/8

شبانہ اعظمیٰ سے گھبراہٹ: کرینہ کپور کو دیپا مہتا کی فلم ’’واٹر‘‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ فلم کا اسکرپٹ پڑھنے اور کاسٹ میں شبانہ اعظمی کے متعلق جاننے کے بعد انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ وہ تجربہ کار اداکارہ کے سامنے اداکاری کرنے میں گھبرا رہی تھیں۔ بعد ازیں فلم میں شبانہ اعظمیٰ کا کردار سیما بسواس نے نبھایا تھا جبکہ کرینہ کا کردار لیزا رے نے بخوبی ادا کیا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK