Inquilab Logo

۳؍ گھنٹے سے طویل ۱۲؍ بہترین بالی ووڈفلمیں

Updated: Sep 2, 2023, 3:04 PM IST | Tamanna Khan

موجودہ دور میں لوگ مختصر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں، یا، پھر ویب سیریز دیکھ لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب فلمساز ۲؍ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ بڑی فلمیں نہیں بناتے۔ لیکن ایسے فلمساز بھی ہیں جنہوں نے باہوبلی اور بجرنگی بھائی جان جیسی طویل فلمیں بنائی ہیں اور ان فلموں نے کئی باکس آفس ریکارڈ توڑے ہیں۔ ان فلموں نے ثابت کر دیا کہ اگر کہانی اچھی ہو تو شائقین طویل فلمیں دلچسپی کے ساتھ دیکھتےہیں۔ ذیل میں ایسی ہی چند فلموں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کا دورانیہ ۳؍ گھنٹے سے زیادہ ہے۔  

X فلم: ایل او سی کارگل، دورانیہ: ۴؍ گھنٹہ ۱۵؍ منٹ: بہترین اسکرین پلے اور اچھی اسکرپٹ والی اس فلم کا دورانیہ ۴؍ گھنٹے ۱۵؍ منٹ ہے لیکن فلم دیکھنے کے دوران احساس ہوتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو۔ اس کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ 
1/12

فلم: ایل او سی کارگل، دورانیہ: ۴؍ گھنٹہ ۱۵؍ منٹ: بہترین اسکرین پلے اور اچھی اسکرپٹ والی اس فلم کا دورانیہ ۴؍ گھنٹے ۱۵؍ منٹ ہے لیکن فلم دیکھنے کے دوران احساس ہوتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو۔ اس کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ 

X فلم: لگان، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۴۵؍ منٹ: اس کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے جس نے طویل ہونے کے باوجود شائقین کا دل جیت لیا۔ اس کی سنیماٹوگرافی نے اسے آسکر کیلئے نامزد کردیا تھا۔ 
2/12

فلم: لگان، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۴۵؍ منٹ: اس کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے جس نے طویل ہونے کے باوجود شائقین کا دل جیت لیا۔ اس کی سنیماٹوگرافی نے اسے آسکر کیلئے نامزد کردیا تھا۔ 

X فلم: محبتیں، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۳۶؍ منٹ: یش راج کی اس فلم میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور امیتابھ بچن کے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کی کہانی کمزور تھی لیکن شائقین اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے نغمے آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔ 
3/12

فلم: محبتیں، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۳۶؍ منٹ: یش راج کی اس فلم میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور امیتابھ بچن کے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کی کہانی کمزور تھی لیکن شائقین اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے نغمے آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔ 

X فلم: جودھا اکبر، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۳۴؍منٹ: آشوتوش گواریکر کی تاریخی ڈراما فلم ماسٹر پیس قرار دیا جاتا ہے جس میں ایشوریہ رائے اور رتیک روشن نے کلیدی رول ادا کئے تھے۔ 
4/12

فلم: جودھا اکبر، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۳۴؍منٹ: آشوتوش گواریکر کی تاریخی ڈراما فلم ماسٹر پیس قرار دیا جاتا ہے جس میں ایشوریہ رائے اور رتیک روشن نے کلیدی رول ادا کئے تھے۔ 

X فلم: کبھی خوشی کبھی غم، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۳۰؍منٹ: کرن جوہر کی یہ فلم فیملی ڈراما تھی۔ فلم ناقدین نے اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیا تھا لیکن شائقین اسے آج بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ 
5/12

فلم: کبھی خوشی کبھی غم، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۳۰؍منٹ: کرن جوہر کی یہ فلم فیملی ڈراما تھی۔ فلم ناقدین نے اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیا تھا لیکن شائقین اسے آج بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ 

X فلم: سودیس، دورانیہ: ۳؍گھنٹہ ۳۰؍منٹ: سودیس کو آشوتوش گواریکر کی بہترین فلم کہا جاتا ہے لیکن یہ فلم  باکس آفس پر اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ تاہم، شائقین اسے ایک اچھی فلم مانتے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 
6/12

فلم: سودیس، دورانیہ: ۳؍گھنٹہ ۳۰؍منٹ: سودیس کو آشوتوش گواریکر کی بہترین فلم کہا جاتا ہے لیکن یہ فلم  باکس آفس پر اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ تاہم، شائقین اسے ایک اچھی فلم مانتے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 

X فلم: ہم آپ کے ہیں کون، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۲۶؍ منٹ: راج شری پروڈکشن کی یہ فلم ہندوستان کے ہر خاندان میں دیکھی گئی ہوگی۔ اس میں سلمان خان اور مادھوری دکشت نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس طویل فلم میں ۱۴؍ نغمے ہیں۔
7/12

فلم: ہم آپ کے ہیں کون، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۲۶؍ منٹ: راج شری پروڈکشن کی یہ فلم ہندوستان کے ہر خاندان میں دیکھی گئی ہوگی۔ اس میں سلمان خان اور مادھوری دکشت نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس طویل فلم میں ۱۴؍ نغمے ہیں۔

X فلم: شعلے، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۲۴؍ منٹ: یہ فلم بری طرح فلاپ ہوگئی تھی۔ اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا، پھر یہ کامیاب ہوئی۔ آج جے (امیتابھ بچن)، ویریو (دپرمیندر) اور بسنتی (ہیما مالنی) سے بچہ بچہ واقف ہے۔ 
 
8/12

فلم: شعلے، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۲۴؍ منٹ: یہ فلم بری طرح فلاپ ہوگئی تھی۔ اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا، پھر یہ کامیاب ہوئی۔ آج جے (امیتابھ بچن)، ویریو (دپرمیندر) اور بسنتی (ہیما مالنی) سے بچہ بچہ واقف ہے۔   

X فلم: ویر زارا، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۱۷؍منٹ: ہندوستانی سپاہی ویر (شاہ رخ خان) اور پاکستانی دوشیزہ زارا (پریٹی زنٹا) کی داستان عشق، رنگین مغل اعظم کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی لیکن اس فلم نے کئی باکس آفس ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
9/12

فلم: ویر زارا، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۱۷؍منٹ: ہندوستانی سپاہی ویر (شاہ رخ خان) اور پاکستانی دوشیزہ زارا (پریٹی زنٹا) کی داستان عشق، رنگین مغل اعظم کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی لیکن اس فلم نے کئی باکس آفس ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

X فلم: دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دورانیہ: ۳؍گھنٹہ ۹؍منٹ: یہ بالی ووڈ کا شاہکار خیال کی جاتی ہے جس کے شو آج بھی ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں دکھائے جارہے ہیں۔ راج (شاہ رخ خان) اور سمرن (کاجول) کی جوڑی شائقین میں بے حد مقبول ہے۔
10/12

فلم: دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دورانیہ: ۳؍گھنٹہ ۹؍منٹ: یہ بالی ووڈ کا شاہکار خیال کی جاتی ہے جس کے شو آج بھی ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں دکھائے جارہے ہیں۔ راج (شاہ رخ خان) اور سمرن (کاجول) کی جوڑی شائقین میں بے حد مقبول ہے۔

X فلم: کل ہو نہ ہو، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۸؍منٹ: شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ اس فلم کے آخری سین میں تھیٹر کے مناظر ایسے تھے کہ لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں۔
11/12

فلم: کل ہو نہ ہو، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۸؍منٹ: شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ اس فلم کے آخری سین میں تھیٹر کے مناظر ایسے تھے کہ لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں۔

X فلم: آر آر آر، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۷؍ منٹ: ایس ایس راجہ مولی کی اس فلم نے کووڈ کے بعد باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ اس کے نغمہ ’’ناٹو ناٹو‘‘ کو آسکر سے بھی نوازا گیا۔
12/12

فلم: آر آر آر، دورانیہ: ۳؍ گھنٹہ ۷؍ منٹ: ایس ایس راجہ مولی کی اس فلم نے کووڈ کے بعد باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ اس کے نغمہ ’’ناٹو ناٹو‘‘ کو آسکر سے بھی نوازا گیا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK