• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

قادرخان کے ساتھ اِن اداکاروں کو ہمیشہ پسند کیا گیا

Updated: Oct 23, 2023, 4:25 PM IST | Afzal Usmani

قادر خان ہماری فلمی دُنیا کے ایک ایسے آل راؤنڈر قسم کے فنکار تھے، جنہوں نے فلموں میں کہانی کار، مکالمہ نگار، ویلن، معاون اداکار اور مزاحیہ اداکار کے طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فلم شائقین سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔فلم انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار گزرے ہیں جن کی جوڑی قادر خان کے ساتھ خوب پسند کی گئی ۔ ہندی فلم انڈسٹری کی تاریخ قادر خان کے ذکر کے بغیر ادھوری ہوگی ۔ قادر خان ۲۲؍اکتوبر ۱۹۳۷ء کو افغانستان کے شہر کابل میں پیدا ہوئے تھےجبکہ ان کی وفات ۳۱؍ دسمبر ۲۰۱۸ء کو کنیڈا میں ہوئی تھی ۔تمام تصاویر:آئی این این ،یوٹیوب

X بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ اور قادر خان کی جوڑی سب سے پہلے فلم داغ میں نظر آئی۔ اس کے بعد قادر خان نے ۱۹۸۵ء میں ریلیز ہوئی فلم ماسٹر جی میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کیا جسے فلمی ناقدین نے خوب سراہا۔ اس کے علاوہ قادر خان نے راجیش کھنہ کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جن میں گھر پریوار(۱۹۹۱)،مقصد (۱۹۸۴)،نیا قدم(۱۹۸۴)،ففٹی ففٹی(۱۹۸۱) اورنصیحت(۱۹۸۶) شامل ہیں۔
1/8

بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ اور قادر خان کی جوڑی سب سے پہلے فلم داغ میں نظر آئی۔ اس کے بعد قادر خان نے ۱۹۸۵ء میں ریلیز ہوئی فلم ماسٹر جی میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کیا جسے فلمی ناقدین نے خوب سراہا۔ اس کے علاوہ قادر خان نے راجیش کھنہ کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جن میں گھر پریوار(۱۹۹۱)،مقصد (۱۹۸۴)،نیا قدم(۱۹۸۴)،ففٹی ففٹی(۱۹۸۱) اورنصیحت(۱۹۸۶) شامل ہیں۔

X جتیندربالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔ قادر خان نے جتیندر کےساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا اور اپنی الگ شناخت بنائی ۔۸۰ء کی دہائی میں قادر خان نے جتیندر کے سا تھ کئی فلمیں کیں جن میں سے بیشتر کامیاب رہیں۔سورگ سے سندر(۱۹۸۶)،سہاگن(۱۹۸۶)،خود غرض(۱۹۸۷)،تحفہ(۱۹۸۴)،سونے پہ سہاگا(۱۹۸۸)،گھر سنسار(۱۹۸۶)،ہمت والا(۱۹۸۳)،موالی(۱۹۸۳) اورسنگھاسن(۱۹۸۶) جیسی فلموں میں قادر خان نے جتیندر کے ساتھ اسکرین شیئر کیا جسے سائقین نے کافی پسند کیا۔
2/8

جتیندربالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔ قادر خان نے جتیندر کےساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا اور اپنی الگ شناخت بنائی ۔۸۰ء کی دہائی میں قادر خان نے جتیندر کے سا تھ کئی فلمیں کیں جن میں سے بیشتر کامیاب رہیں۔سورگ سے سندر(۱۹۸۶)،سہاگن(۱۹۸۶)،خود غرض(۱۹۸۷)،تحفہ(۱۹۸۴)،سونے پہ سہاگا(۱۹۸۸)،گھر سنسار(۱۹۸۶)،ہمت والا(۱۹۸۳)،موالی(۱۹۸۳) اورسنگھاسن(۱۹۸۶) جیسی فلموں میں قادر خان نے جتیندر کے ساتھ اسکرین شیئر کیا جسے سائقین نے کافی پسند کیا۔

X ۱۹۸۰ء میں ریلیز ہوئی فلم قربانی جو ملٹی اسٹار فلم تھی، میں قادر خان نے اہم کردار ادا کیا ۔قادر خان نے فیروز خان کے ساتھ بہت کم کام کیا البتہ ان دونوں کی جوڑی کو فلمی ناقدین نے پسند کیا۔
3/8

۱۹۸۰ء میں ریلیز ہوئی فلم قربانی جو ملٹی اسٹار فلم تھی، میں قادر خان نے اہم کردار ادا کیا ۔قادر خان نے فیروز خان کے ساتھ بہت کم کام کیا البتہ ان دونوں کی جوڑی کو فلمی ناقدین نے پسند کیا۔

X  ہندی فلم انڈسٹری میں قادر خان اور امیتابھ بچن کی جوڑی کو جتنی شہرت ملی ،شاید ہی وہ کسی اور کے حصے میں آسکی۔ قادر خان نے نہ صرف امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کی بلکہ ان کی فلموں کے کئی مشہور ڈائیلاگ بھی لکھے جس سے امیتابھ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔یارانہ،امر اکبر انتھونی، مقدر کا سکندر، نمک حلال، کلی،سوریہ وانشم،نصیب، کالیا، مسٹر نٹورلال اورپرورش وغیرہ قادر خان اور امیتابھ بچن کی یادگار فلمیں ہیں۔
4/8

 ہندی فلم انڈسٹری میں قادر خان اور امیتابھ بچن کی جوڑی کو جتنی شہرت ملی ،شاید ہی وہ کسی اور کے حصے میں آسکی۔ قادر خان نے نہ صرف امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کی بلکہ ان کی فلموں کے کئی مشہور ڈائیلاگ بھی لکھے جس سے امیتابھ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔یارانہ،امر اکبر انتھونی، مقدر کا سکندر، نمک حلال، کلی،سوریہ وانشم،نصیب، کالیا، مسٹر نٹورلال اورپرورش وغیرہ قادر خان اور امیتابھ بچن کی یادگار فلمیں ہیں۔

X قادر خان اور انیل کپور نے بھی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔انیل کپور اور قادر خان کی جوڑی یادگار تو نہ تھی لیکن فلمی شائقین کے ذہنوں پر اپنا نقش چھوڑنے میں کامیاب رہی۔ قادر خان اور انیل کپور نے فلم جدائی،دیوانہ مستانہ،گرو دیو،انتقام، انصاف کی آواز،گھر والی باہر والی ،گھر ہو تو ایسا اور بدھائی ہو بدھائی میں ایک ساتھ کام کیا۔
5/8

قادر خان اور انیل کپور نے بھی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔انیل کپور اور قادر خان کی جوڑی یادگار تو نہ تھی لیکن فلمی شائقین کے ذہنوں پر اپنا نقش چھوڑنے میں کامیاب رہی۔ قادر خان اور انیل کپور نے فلم جدائی،دیوانہ مستانہ،گرو دیو،انتقام، انصاف کی آواز،گھر والی باہر والی ،گھر ہو تو ایسا اور بدھائی ہو بدھائی میں ایک ساتھ کام کیا۔

X  قادر خان نے اداکار گووندا کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گووندا کی کامیابی میں قادر خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔گووندا نے اپنی زندگی کی کئی یادگار اور کامیاب فلمیں قادر خان کے ساتھ کیں۔ قادر خان نے گووندا کے ساتھ کئی کامیڈی کردار ادا کیا جو آج بھی لوگوں کے ذہن میں زندہ ہیں۔ دلہے راجا،انکھیوں سے گولی مارے ،ہیرو نمبر ون،حسینہ مان جائے گی،راجا بابو،آنٹی نمبر ون،ایک اور ایک گیارہ، چلو عشق لڑائیں، جورو کا غلام،ساجن چلے سسرال،اناڑی نمبر ون اور راجا جی قادر خان اور گووندا کی یادگار فلمیں ہیں۔
6/8

 قادر خان نے اداکار گووندا کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گووندا کی کامیابی میں قادر خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔گووندا نے اپنی زندگی کی کئی یادگار اور کامیاب فلمیں قادر خان کے ساتھ کیں۔ قادر خان نے گووندا کے ساتھ کئی کامیڈی کردار ادا کیا جو آج بھی لوگوں کے ذہن میں زندہ ہیں۔ دلہے راجا،انکھیوں سے گولی مارے ،ہیرو نمبر ون،حسینہ مان جائے گی،راجا بابو،آنٹی نمبر ون،ایک اور ایک گیارہ، چلو عشق لڑائیں، جورو کا غلام،ساجن چلے سسرال،اناڑی نمبر ون اور راجا جی قادر خان اور گووندا کی یادگار فلمیں ہیں۔

X شکتی کپور کے ساتھ بھی مزاحیہ اداکار کے طور پر قادر خان کی جوڑی کافی مقبول ہوئی اور دونوں نے تقریباً ۱۰۰؍ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔بول رادھا بول،راجا بابو،میں کھلاڑی تو اناڑی،باپ نمبری بیٹا دس نمبری ،انکھیوں سے گولی مارے ،ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے،پیار کا دیوتا،انداز(۱۹۹۴)،ہیرو ہندوستانی،جڑوا،ہیرو نمبر ون ، ستے پہ ستہ اور دل تیرا عاشق وغیرہ فلموں میں دونوں کی جوڑی کافی پسند کی گئی۔
7/8

شکتی کپور کے ساتھ بھی مزاحیہ اداکار کے طور پر قادر خان کی جوڑی کافی مقبول ہوئی اور دونوں نے تقریباً ۱۰۰؍ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔بول رادھا بول،راجا بابو،میں کھلاڑی تو اناڑی،باپ نمبری بیٹا دس نمبری ،انکھیوں سے گولی مارے ،ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے،پیار کا دیوتا،انداز(۱۹۹۴)،ہیرو ہندوستانی،جڑوا،ہیرو نمبر ون ، ستے پہ ستہ اور دل تیرا عاشق وغیرہ فلموں میں دونوں کی جوڑی کافی پسند کی گئی۔

X قادر خان کی جوڑی شکتی کپورکے بعد کسی اور مزاحیہ اداکار کے ساتھ پسند کی گئی تو وہ جانی لیور تھے ۔قادر خان اور جانی لیور کی جوڑی سے سجی فلموں میں صرف تم ،جانور،جدائی ،میں کھلاڑی تو اناڑی،آنٹی نمبر ون ،دلہن ہم لے جائیں گے،دلہے راجہ،چالباز،قلی نمبر ون ،سپوت،کرودھ،ساجن کا گھر ،مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی،کنوارا،کشن کنہیا،دیوانہ میں دیوانہ،سورمہ بھوپالی،کھلم کھلا پیار کریں ،میرے دو انمول رتن،مستی نہیں سستی،بھیشما(۱۹۹۶) اور انگار: دی فائر قابل ذکر ہیں۔
8/8

قادر خان کی جوڑی شکتی کپورکے بعد کسی اور مزاحیہ اداکار کے ساتھ پسند کی گئی تو وہ جانی لیور تھے ۔قادر خان اور جانی لیور کی جوڑی سے سجی فلموں میں صرف تم ،جانور،جدائی ،میں کھلاڑی تو اناڑی،آنٹی نمبر ون ،دلہن ہم لے جائیں گے،دلہے راجہ،چالباز،قلی نمبر ون ،سپوت،کرودھ،ساجن کا گھر ،مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی،کنوارا،کشن کنہیا،دیوانہ میں دیوانہ،سورمہ بھوپالی،کھلم کھلا پیار کریں ،میرے دو انمول رتن،مستی نہیں سستی،بھیشما(۱۹۹۶) اور انگار: دی فائر قابل ذکر ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK