بالی ووڈ میں چند اداکارایسے ہیں جن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ حالانکہ وہ اپنی شاہی خاندان کی شناخت کو ظاہر نہیں کرتے اور اپنے نام کے ساتھ بھی وہ اس کا استعمال گوارا نہیں کرتے۔ یہاں ہم ان ہی اداکاروں کے بارے میں بتارہے ہیں۔تصاویر:آئی این این
EPAPER
Updated: Aug 26, 2025, 10:19 PM IST | Abdul Kareem
بالی ووڈ میں چند اداکارایسے ہیں جن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ حالانکہ وہ اپنی شاہی خاندان کی شناخت کو ظاہر نہیں کرتے اور اپنے نام کے ساتھ بھی وہ اس کا استعمال گوارا نہیں کرتے۔ یہاں ہم ان ہی اداکاروں کے بارے میں بتارہے ہیں۔تصاویر:آئی این این
سیف علی خان: ان کا تعلق پتوڈی کے نوابوں کے خاندان سے ہے۔ ان کے والد منصور علی خان پٹودی کے نواب تھے۔ سیف کی دادی بیگم ساجدہ کا تعلق بھوپال کے شاہی خاندان سے تھا۔
ادیتی راؤ حیدری: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ وہ سراکبر حیدری کی پڑپوتی ہیں۔ وہ واناپرتھی کے آخری راجا جے رامیشور کی پوتی ہیں۔
بھاگیہ شری: ان کا تعلق بھی مہاراشٹر کے شاہی گھرانے سے ہے۔ وہ سانگلی کی پٹوردھن فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے دادا چنتامن راؤ ڈھونڈی راؤ پٹوردھن برٹش راج کے آخری راجا تھے۔
ساگریکا گھاٹگے: ان کا تعلق اندور کے تعلق مہاراجا ہولکر سوم سے ہے۔ وہ مہاراشٹر کے کاگل خاندان کی رکن ہیں۔ ان کی دادی کا نام سیتا راجے گھاٹگے ہے جو مہاراجا توکوجی راؤ ہولکر سوم کی بیٹی تھیں۔
سین بہنیں:رائما اور ریا تریپورا اور کوچ بہار کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان دونوں کی پڑدادی اندرا دیوی ، بڑودہ کے مہاراجاسیاجی راؤ گائیکواڑ سوم کی بیٹی ہیں۔
عرفان خان: ان کا پورا نام صاحب زادہ عرفان علی خان ہے اور ا ن کی والدہ سعیدہ بیگم خان ٹونک حکیم خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ عرفان خان نے اپنے نام سے صاحب زادہ ہٹا دیا تھا۔
پروین بابی: ماضی کی اداکارہ کا تعلق جوناگڑھ کے شاہی خاندان سے ہے۔ بابی کا پشتون قبیلہ تھا جو بعد میں گجرات میں آکر قیام پزیر ہوگیا تھا۔ ان کی حویلی میں ۵۴؍کمرے تھے۔
نصیرالدین شاہ : تجربہ کار اداکار کا تعلق جاں فشاں خان سے ہےجو افغانستان کے جنگجو تھے۔ وہ بعد میں اترپردیش کے سردانا کے نواب بنے تھے۔ ان کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔
کرن راؤ: عامر خان کی سابقہ بیوی کا تعلق نظام آف حیدرآباد کے تحت واناپارتھی پر حکومت کرنے والے راجا جے رامیشور سے ہے۔ وہ جے رامیشور راؤ کی پوتی ہیں۔ وہ ادیتی راؤ حیدری کی فرسٹ کزن بھی ہیں۔