Inquilab Logo

بالی ووڈ کی پانچ شاندار شادیاں

Updated: Apr 29, 2024, 4:14 PM IST | Tamanna Khan

صرف ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہندوستان کے امیر ترین کاروباری مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی  سے پہلے منعقد ہونے والی تقریب موضوع بحث ہے۔ اس تقریب میں دنیا بھر کی کاروباری، سیاسی، فلمی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسے ملک کی اب تک کی  سب سے مہنگی تقریب قرار دیا جارہا ہے۔ اس طرح کی جب بھی کوئی تقریب منعقد ہوتی ہے، ملک کے ایک بڑے طبقےکی توجہ خود بخود اُس جانب مبذول ہوجاتی ہے، آئیے ذیل میں ایسی ہی کچھ  بڑی اور مہنگی تقاریب کا سرسری جائزہ لیتے ہیں۔ تصویر: آئی این این 

X شلپا شیٹی اور راج کندرا: شلپا شیٹی نے ایک بزنس مین راج کندرا سے شادی کرکے سب کو چونکا  دیا تھا۔ ۲۲؍ نومبر ۲۰۰۹ء کو یہ شادی ’باواز وِلا کھنڈالا‘ میں ہوئی تھی جس کا بجٹ ۸۰؍ کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔  ۲۰۱۷ء تک اس شادی کو ملک کی سب سے مہنگی شادی کہا جاتا رہا ہے۔ بعد میں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی نے اس ریکارڈ کو توڑا تھا۔ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی شادی کئی وجوہ سے سرخیوں میں رہی تھی۔ اول یہ کہ راج کندرا بگھی میں سوار ہوکر شادی کی جگہ پر پہنچے تھے۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ اس میں راج اور شلپا نے ۸۰؍ کلو کا ۹؍ منزلہ کیک کاٹا تھا اور تیسری بات یہ تھی کہ شادی سے قبل منگنی میں راج کندرا نے شلپا کو جو انگوٹھی پہنائی تھی، اُس وقت اس کی قیمت ۵؍ کروڑ بتائی گئی تھی۔ اسی طرح شلپا شیٹی نے شادی میں جو ساڑی استعمال کی تھی، اس کی قیمت ۵۰؍ لاکھ روپے تھی جسے مشہور ڈیزائنر’ترون تہلیانی‘ نے ڈیزائن کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ شادی میں شلپا شیٹی نے  ۳؍ کروڑ سے زائد کی قیمت کا زیور پہنا تھا۔ شادی  سے دو سال قبل یعنی ۲۰۰۷ء میں’ریڈف ڈاٹ کام‘ نے ایک سروے کی بنیاد پر شلپا شیٹی کو ’موسٹ پاور فل ایکٹریس‘ قرار دیا تھا۔ 
1/5

شلپا شیٹی اور راج کندرا: شلپا شیٹی نے ایک بزنس مین راج کندرا سے شادی کرکے سب کو چونکا  دیا تھا۔ ۲۲؍ نومبر ۲۰۰۹ء کو یہ شادی ’باواز وِلا کھنڈالا‘ میں ہوئی تھی جس کا بجٹ ۸۰؍ کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔  ۲۰۱۷ء تک اس شادی کو ملک کی سب سے مہنگی شادی کہا جاتا رہا ہے۔ بعد میں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی نے اس ریکارڈ کو توڑا تھا۔ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی شادی کئی وجوہ سے سرخیوں میں رہی تھی۔ اول یہ کہ راج کندرا بگھی میں سوار ہوکر شادی کی جگہ پر پہنچے تھے۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ اس میں راج اور شلپا نے ۸۰؍ کلو کا ۹؍ منزلہ کیک کاٹا تھا اور تیسری بات یہ تھی کہ شادی سے قبل منگنی میں راج کندرا نے شلپا کو جو انگوٹھی پہنائی تھی، اُس وقت اس کی قیمت ۵؍ کروڑ بتائی گئی تھی۔ اسی طرح شلپا شیٹی نے شادی میں جو ساڑی استعمال کی تھی، اس کی قیمت ۵۰؍ لاکھ روپے تھی جسے مشہور ڈیزائنر’ترون تہلیانی‘ نے ڈیزائن کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ شادی میں شلپا شیٹی نے  ۳؍ کروڑ سے زائد کی قیمت کا زیور پہنا تھا۔ شادی  سے دو سال قبل یعنی ۲۰۰۷ء میں’ریڈف ڈاٹ کام‘ نے ایک سروے کی بنیاد پر شلپا شیٹی کو ’موسٹ پاور فل ایکٹریس‘ قرار دیا تھا۔ 

X  انوشکا شرما اور وِراٹ کوہلی: شادی سے پہلے ہی یہ دونوں ایک رومانی جوڑی کے طور پر اپنی پہچان بنا چکے تھے۔ کافی دنوں تک ایک دوسرے کے قریب رہنے کے بعد وِراٹ اور انوشکا نے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کیا اور اس طرح یہ مرحلہ  ۱۱؍ دسمبر ۲۰۱۷ء کوطے ہوا۔ یہ شادی اٹلی  کے مشہور ریسورٹ ’بورگو فینو سی ای تو‘ میں ہوئی جس کا بجٹ ۹۰؍ کروڑ بتایا گیا تھا۔ اس شادی پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں لیکن وہاں پر صرف ۴۲؍ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مذکورہ ریسورٹ میں ۵؍ وِلا اور ۲۲؍ کمرے ہیں،اس طرح اس میں محض ۴۴؍ مہمانوں کی گنجائش نکل سکتی تھی۔ ’فوربس‘  کے مطابق یہ دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا وِلا ہے۔وراٹ اور انوشکا نے اس ریسورٹ کو  ایک کروڑ روپے میں ایک ہفتے کیلئے بک کیا تھا۔  انوشکا شرما نے  اپنی شادی میں سبیہ ساچی کا ڈیزائن کیا ہوا لہنگا پہنا تھا جس کی قیمت ۳۲؍ لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔  ایک رپورٹ کے مطابق ۶۷؍ کاریگروں نے  ۳۲؍ دنوں میں اس لہنگے کو تیار کیا تھا۔ اس شادی میں وزیراعظم مودی، مکیش امبانی، سچن تینڈولکر، ایم ایس دھونی اور امیتابھ بچن جیسی اہم شخصیات سے شرکت کی تھی۔
2/5

 انوشکا شرما اور وِراٹ کوہلی: شادی سے پہلے ہی یہ دونوں ایک رومانی جوڑی کے طور پر اپنی پہچان بنا چکے تھے۔ کافی دنوں تک ایک دوسرے کے قریب رہنے کے بعد وِراٹ اور انوشکا نے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کیا اور اس طرح یہ مرحلہ  ۱۱؍ دسمبر ۲۰۱۷ء کوطے ہوا۔ یہ شادی اٹلی  کے مشہور ریسورٹ ’بورگو فینو سی ای تو‘ میں ہوئی جس کا بجٹ ۹۰؍ کروڑ بتایا گیا تھا۔ اس شادی پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں لیکن وہاں پر صرف ۴۲؍ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مذکورہ ریسورٹ میں ۵؍ وِلا اور ۲۲؍ کمرے ہیں،اس طرح اس میں محض ۴۴؍ مہمانوں کی گنجائش نکل سکتی تھی۔ ’فوربس‘  کے مطابق یہ دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا وِلا ہے۔وراٹ اور انوشکا نے اس ریسورٹ کو  ایک کروڑ روپے میں ایک ہفتے کیلئے بک کیا تھا۔  انوشکا شرما نے  اپنی شادی میں سبیہ ساچی کا ڈیزائن کیا ہوا لہنگا پہنا تھا جس کی قیمت ۳۲؍ لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔  ایک رپورٹ کے مطابق ۶۷؍ کاریگروں نے  ۳۲؍ دنوں میں اس لہنگے کو تیار کیا تھا۔ اس شادی میں وزیراعظم مودی، مکیش امبانی، سچن تینڈولکر، ایم ایس دھونی اور امیتابھ بچن جیسی اہم شخصیات سے شرکت کی تھی۔

X رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون: یہ دونوں بہت دنوںسے ایک دوسرے کے قریب تھے تاہم ان کی شادی ۱۵؍ نومبر۲۰۱۸ء کو ہوئی۔ شادی سے ایک ماہ قبل اس جوڑے نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ’کومو‘ جھیل کے قریب واقع ’وِلا ڈیل بالبیانو، اٹلی‘ میں ہونے والی اس شادی کا بجٹ۹۵؍ کروڑ روپے تھا۔ سندھی اور کوکنی رسم و رواج سے ہونےوالی اس شادی میں بچن خاندان اور کپور خاندان  کے علاوہ بیرونی مہمان بس گنتی کے تھے۔ زیادہ تر مہمان قریبی رشتے دار ہی  تھے۔ اس عمارت میں ۷۵؍ لگژری کمرے ہیں جنہیں شادی کیلئے بک کیا گیا تھا۔ اس طرح شادی میں صرف مہمانوں کے قیام پر ایک کروڑ ۷۳؍ لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔ اپنی شادی میں دپیکا پڈوکون نے جو لہنگا پہنا تھا، وہ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ڈریس کے دوپٹے پر سنسکرت کا ایک جملہ’سوبھاگیہ وتی بھویہ‘ لکھا ہوا تھا۔  اسے ڈریس کو ملک کے مشہور ڈیزائنر سبیہ ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا تھاجس کی قیمت ۱۹؍ لاکھ روپے تھی۔ یہ شادی ملک میں مہینوں تک موضوع بحث رہی تھی۔ اس جوڑی کو فلم انڈسٹری کی ایک مثالی جوڑی کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔
3/5

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون: یہ دونوں بہت دنوںسے ایک دوسرے کے قریب تھے تاہم ان کی شادی ۱۵؍ نومبر۲۰۱۸ء کو ہوئی۔ شادی سے ایک ماہ قبل اس جوڑے نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ’کومو‘ جھیل کے قریب واقع ’وِلا ڈیل بالبیانو، اٹلی‘ میں ہونے والی اس شادی کا بجٹ۹۵؍ کروڑ روپے تھا۔ سندھی اور کوکنی رسم و رواج سے ہونےوالی اس شادی میں بچن خاندان اور کپور خاندان  کے علاوہ بیرونی مہمان بس گنتی کے تھے۔ زیادہ تر مہمان قریبی رشتے دار ہی  تھے۔ اس عمارت میں ۷۵؍ لگژری کمرے ہیں جنہیں شادی کیلئے بک کیا گیا تھا۔ اس طرح شادی میں صرف مہمانوں کے قیام پر ایک کروڑ ۷۳؍ لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔ اپنی شادی میں دپیکا پڈوکون نے جو لہنگا پہنا تھا، وہ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ڈریس کے دوپٹے پر سنسکرت کا ایک جملہ’سوبھاگیہ وتی بھویہ‘ لکھا ہوا تھا۔  اسے ڈریس کو ملک کے مشہور ڈیزائنر سبیہ ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا تھاجس کی قیمت ۱۹؍ لاکھ روپے تھی۔ یہ شادی ملک میں مہینوں تک موضوع بحث رہی تھی۔ اس جوڑی کو فلم انڈسٹری کی ایک مثالی جوڑی کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔

X  پرینکا چوپڑہ اور نک جونس: اس شادی کوبالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا سنگم کہا جاتا ہے۔ ان دونوں کی منگنی  اگست ۲۰۱۸ء میں ہوئی تھی اور اسی سال دسمبر میں دونوں ازدواجی رشتے میں بندھ گئے تھے۔ یہ شادی راجستھان میں واقع جودھپور کے ’امید بھون پیلیس‘ میں ہوئی تھی۔ اس پیلیس کی حیثیت ایک تاریخی ورثے کی ہے۔ اس محل کا شمار دنیا کے سب سے بڑے محلوں میں  ہوتا ہے ، جس میں  سیکڑوں کمروں کے ساتھ ہی ۲۶؍ ایکڑ پرمشتمل گارڈن بھی ہے۔ جونس اور چوپڑہ نے اس محل کو ۲۹؍نومبر سے ۵؍ دسمبر تک کیلئے بک کرلیا تھا جس کا کرایہ۳؍ کروڑ ۵۰؍ لاکھ بتایا گیا تھا۔ ’بھاسکر ڈاٹ کام‘  کی رپورٹ کے مطابق اس شادی کا بجٹ ۱۰۵؍ کروڑ روپے تھا۔ اپنی شادی میں ۱۵؍ کروڑ کا ’ویڈنگ ڈریس‘ پہن کر پرینکا چوپڑہ نے ایک ریکارڈ بنایا تھا۔ اس ڈریس کو عالمی شہرت کے حامل ڈیزائنر ’رالف لارین‘ نے ڈیرائن کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس  ڈریس کو تیار کرنے میں ۱۸۲۶؍ گھنٹے لگے تھے۔ یہ شادی کرسچن اور ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ اس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، منیش ملہوترہ اور کرن جوہر جیسی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
4/5

 پرینکا چوپڑہ اور نک جونس: اس شادی کوبالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا سنگم کہا جاتا ہے۔ ان دونوں کی منگنی  اگست ۲۰۱۸ء میں ہوئی تھی اور اسی سال دسمبر میں دونوں ازدواجی رشتے میں بندھ گئے تھے۔ یہ شادی راجستھان میں واقع جودھپور کے ’امید بھون پیلیس‘ میں ہوئی تھی۔ اس پیلیس کی حیثیت ایک تاریخی ورثے کی ہے۔ اس محل کا شمار دنیا کے سب سے بڑے محلوں میں  ہوتا ہے ، جس میں  سیکڑوں کمروں کے ساتھ ہی ۲۶؍ ایکڑ پرمشتمل گارڈن بھی ہے۔ جونس اور چوپڑہ نے اس محل کو ۲۹؍نومبر سے ۵؍ دسمبر تک کیلئے بک کرلیا تھا جس کا کرایہ۳؍ کروڑ ۵۰؍ لاکھ بتایا گیا تھا۔ ’بھاسکر ڈاٹ کام‘  کی رپورٹ کے مطابق اس شادی کا بجٹ ۱۰۵؍ کروڑ روپے تھا۔ اپنی شادی میں ۱۵؍ کروڑ کا ’ویڈنگ ڈریس‘ پہن کر پرینکا چوپڑہ نے ایک ریکارڈ بنایا تھا۔ اس ڈریس کو عالمی شہرت کے حامل ڈیزائنر ’رالف لارین‘ نے ڈیرائن کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس  ڈریس کو تیار کرنے میں ۱۸۲۶؍ گھنٹے لگے تھے۔ یہ شادی کرسچن اور ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ اس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، منیش ملہوترہ اور کرن جوہر جیسی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

X اننت امبانی اور رادھیکامرچنٹ: ملک کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ حالانکہ ۱۲؍ جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے لیکن ان دونوں کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ ہی سے گجرات کے شہر جام نگر میں ہوگیا ہے۔اس کیلئے جام نگر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مودی حکومت نے بھی دوستی کا فرض نبھایا ہے۔  شادی اور شادی سے متعلق دیگر تقریبات میں شرکت کرنے والے امبانی کے مہمانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، اسلئے جام نگر کے ایئر پورٹ کو آناً فاناً بین الاقوامی ایئرپورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں بل گیٹس، مارک زکربرگ سمیت ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات جمع ہورہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شادی سے متعلق ان تقریبات پر ایک ہزار کروڑ روپوں سے زائد خرچ کی امید ہے۔اس طرح یہ اب تک کی اس طرح کی  سب سے مہنگی تقریب ہے۔ اس سے قبل مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی پر۴۰۰؍ کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ ایشا امبانی نے اپنی شادی میں۹۰؍ کروڑ روپے کا لہنگا پہن کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
5/5

اننت امبانی اور رادھیکامرچنٹ: ملک کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ حالانکہ ۱۲؍ جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے لیکن ان دونوں کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ ہی سے گجرات کے شہر جام نگر میں ہوگیا ہے۔اس کیلئے جام نگر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مودی حکومت نے بھی دوستی کا فرض نبھایا ہے۔  شادی اور شادی سے متعلق دیگر تقریبات میں شرکت کرنے والے امبانی کے مہمانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، اسلئے جام نگر کے ایئر پورٹ کو آناً فاناً بین الاقوامی ایئرپورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں بل گیٹس، مارک زکربرگ سمیت ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات جمع ہورہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شادی سے متعلق ان تقریبات پر ایک ہزار کروڑ روپوں سے زائد خرچ کی امید ہے۔اس طرح یہ اب تک کی اس طرح کی  سب سے مہنگی تقریب ہے۔ اس سے قبل مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی پر۴۰۰؍ کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ ایشا امبانی نے اپنی شادی میں۹۰؍ کروڑ روپے کا لہنگا پہن کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK