• Fri, 03 October, 2025
• EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ کے ’’کھلاڑی‘‘ اکشے کمار کے متعلق ۱۲؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق

Updated: Aug 28, 2025, 5:22 PM IST | Aliya Sayyed

اکشے کمار (Akshay Kumar) کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ۹؍ ستمبر ۱۹۶۷ء کو ممبئی میں پیداہوئے تھے۔ جانئے ان کے متعلق چند دلچسپ اور غیر معروف باتیں۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام

X
اکشے کمار کا اصل نام راج ہری اوم بھاٹیہ ہے۔ تاہم،انہوں نے۱۹۸۷ء کی فلم ’’آج‘‘ کے ہیرو اکشے کے نام سے متاثر ہوکر اپنا نام تبدیل کیا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ اکشے نام ان کے اداکاری کے کریئر کیلئے خوش بخت ثابت ہوگا۔

1/12

اکشے کمار’’کھلاڑی کمار‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ ’’کھلاڑی‘‘ ان کی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی جس نے بطور اداکار ان کی شہرت میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے ’’کھلاڑی‘‘ نام کی کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

2/12

۲۰۰۹ء میں حکومت ہند نے اکشے کمار کو پدم شری تفویض کیا تھا۔ انہیں دیگر اعزازات بھی تفویض کئے جاچکے ہیں۔

3/12

اکشے کمار نے ۱۹۸۱ء میں فلم ’’سوگندھ ‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے ۳۰؍ سال کے اپنے اداکاری کے کریئر میں ۱۵۰؍ سے زائد فلموں میں کام کئے ہیں۔

4/12

فوربس نے اکشے کمار کو ۲۰۱۵ء تا ۲۰۲۲ءسب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۰ء میں وہ اس فہرست میں جگہ پانے والے واحد ہندوستانی اداکار تھے۔

5/12

اکشے کمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداح ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۰ء میں سپر اسٹار کین سے ملاقات کی تھی۔

6/12

اکشے کمار نے بنکاک سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ حاصل کی ہے۔ وہ مارشل آرٹس کے ٹیچر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ملک میں خواتین کی حفاظت کے پیش نظر مارشل آرٹس ٹریننگ اسکول بھی قائم کئے ہیں۔

7/12

اکشے کمار کے پاس کنیڈا کی شہریت تھی جو انہوں نے ۲۰۲۳ء میں ترک کردی تھی۔

8/12

اکشے کمار مشہوراداکار راجیش کھنہ کے داماد ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰۱ء میں راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

9/12

اکشے کمار سلمان خان کے بہترین دوست ہیں۔ انہوں نے فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ اور ’’جان من‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔

10/12

اکشے کمار نے ’’ہاؤس فل ۳‘‘ کیلئے اپنا وزن ۲۰؍ کلوگرام کم کیا تھا۔ یاد رہے کہ اکشے کمار نے ’’ہاؤس فل سیریز‘‘ کی پانچوں فلموں میں اداکاری کی ہے۔

11/12

اکشے کمار نے ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کے چار سیزن کی میزبانی کی تھی۔

12/12

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK